مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 134 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 134

134 ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم گا اور ان کو ہوش دلاؤں گا کہ وہ اپنے بچوں کی حفاظت کریں، اس کو یہ نیت بھی کرنی پڑے گی کہ میں پختہ عزم اور مستقل مزاجی کے ساتھ یہ کام کروں گا۔کیونکہ ایسا کہنا تو آسان ہے لیکن اس پر عمل بہت مشکل ہو گا۔وجہ یہ کہ چند دنوں کے بعد انسان پر غفلت غالب آجاتی ہے اور وہ اس کام کو جو اس نے شروع کیا ہوتا ہے چھوڑ بیٹھتا ہے۔اس لئے اگر نتیجہ حاصل کرنا ہے تو واضطبز علما کے مضمون کو پیش نظر رکھنا ہوگا۔جب تک خدا تعالیٰ کی اس واضح تلقین کو ہمیشہ مدنظر نہ رکھا جائے کہ نماز کی تلقین میں صبر اور دوام اختیار کرنا چاہیے اس وقت تک ہم اعلیٰ مقصد کو حاصل نہیں کر سکیں گے۔پس خصوصیت کے ساتھ آج سے جلسہ سالانہ تک کے عرصہ کے دوران ہمیں بکثرت ایسے ناصحین کی اشد ضرورت ہے جو گھروں کے دروازے کھٹکھٹائیں اور گھر والوں کو ہوش دلائیں اور ان کو نماز کی تلقین کریں۔اگر ربوہ کے سارے بالغ مرد جو باجماعت نماز پڑھنے کے اہل ہیں اور وہ سارے بچے جنہیں نماز پڑھنے کی تلقین کی گئی ہے، (بیوت الذکر) میں پہنچنا شروع ہو جائیں تو میرا اندازہ ہے کہ ہماری موجودہ ( بیوت الذکر ) چھوٹی ہو جائیں گی اور پھر ان ( بیوت الذکر) کو بڑھانے کی طرف فوری توجہ پیدا ہو گی۔اس طرح وَسعُ مَكَانَگ کا بابرکت دور نئے سرے سے شروع ہو جائے گا۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم نماز کے حقوق ادا کریں اور خدا کرے کہ نماز ہمارے حقوق ادا کرے اور وہ تمام فیوض جو بنی نوع انسان کے لئے نماز کے ساتھ وابستہ ہیں وہ دنیا میں سب سے زیادہ ہم ہی حاصل کرنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ کرے کہ ایسا ہی ہو۔آمین روزنامه الفضل ربوہ 26 فروری 83ء)