مشعل راہ جلد سوم — Page 133
133 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم (الاعراف:32) میں یہی اشارہ کیا گیا ہے کہ اصل زینت تو وہ ہے جو نمازوں کے ساتھ پیدا ہوتی ہے۔نمازیں سنوارو گے تو ( بیوت الذکر) بھی زینت اختیار کر جائیں گی۔لیکن اگر بغیر سنوارے کے نمازیں پڑھو گے تو تمہاری (بیوت الذکر) بھی ویران ہو جائیں گی۔پس اپنے گھروں کو زینت بخشو۔مہمانوں کے استقبال کی تیاری کرو۔اللہ کے ذکر کو گھروں میں بھی کثرت سے بلند کرو اور بار بار بچوں کو بھی اس کی تلقی کرو تا کہ ہر گھر خدا کے ذکر کا گہوارہ بن جائے۔اور ہر مہمان جو آپ کے ہاں ٹھہرے، وہ اگر کمز ور بھی ہے تو آپ کی مثال سے طاقت پکڑے اور ذکر الہی کی طاقت لے کر یہاں سے واپس لوٹے۔جمعہ پر حاضری کا رجحان تلقین جہاں تک میرا نظری جائزہ ہے میں سمجھتا ہوں ربوہ کی پوری آبادی جمعہ میں بھی حاضر نہیں ہوتی۔ربوہ کی آبادی ہمیں معلوم ہے اور جتنے فیصد لوگوں کو (بیت الذکر ) میں پہنچنا چاہیے اتنے یہاں نظر نہیں آتے۔چونکہ ہمارا موازنہ، جیسا کہ میں نے پہلے بھی بیان کیا تھا، دوسری سوسائٹیوں سے نہیں ہے بلکہ ہمارے معیار بہت بلند ہیں۔ہماری ذمہ داریاں بہت وسیع ، بہت اہم ، بہت گہری اور بہت بھاری ہیں۔اس لئے ان کی ادائیگی کے لئے بھی ہمیں اسی قسم کی تیاریاں کرنی پڑیں گی اور نماز کے قیام کے بغیر ہم دنیا کی تربیت کرنے کے اہل نہیں ہو سکتے۔اس لئے جمعہ کی نماز میں بھی حاضری کو بڑھانا چاہیے اور اس کے لئے بھی گھروں میں تلقین کرنی پڑے گی۔صدرانِ محلہ جات اور زعماء انصار اللہ کا فرض ہے کہ بجائے اس کے کہ وہ صرف ( بیوت الذکر ) میں نماز کی تلقین اور یاد دہانی کا پروگرام بنا ئیں، اگر کوئی ایسے گھر ہیں جو ( بیت الذکر ) میں نہیں آتے تو گھروں میں جائیں اور گھر والوں سے ملیں اور ان کی منت کریں اور ان کو سمجھائیں کہ تمہارے گھر بے نور اور ویران پڑے ہیں۔کیونکہ جو گھر ذکر الہی سے خالی ہے وہ ایک ویرانہ ہے اور جس گھر میں بے نمازی پیدا ہورہے ہیں وہ تو گویا آئندہ نسلوں کے لئے ایک نحوست کا پیغام بن گیا ہے۔اس لئے ہوش کرو اور اپنے آپ کو سنبھالو۔نمازوں کی طرف توجہ کرو۔اس سے تمہاری دنیا بھی سنورے گی اور تمہارا دین بھی سنورے گا۔کیونکہ عبادت میں ہی سب کچھ ہے۔عبادت پر قائم رہو گے تو خدا کے حقوق ادا کرنے والے بھی بنو گے اور بندوں کے حقوق ادا کرنے والے بھی بنو گے۔پس یہ نصیحت گھروں کے دروازوں تک پہنچانی پڑے گی اور بار بار واضطبز عليها کا نقشہ پیش کرنا پڑے گا۔یعنی جو بھی یہ عہد کرے کہ میں گھروں میں نماز کا پیغام پہنچاؤں گا اور گھر والوں کو تاکید کروں