مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 57 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 57

مشعل راه جلد سوم 57 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:- الحمد لله و بفضلہ تعالیٰ احمدی بچوں کی ایک بہت بڑی تعداد آج اجتماع میں شرکت کے لئے حاضر ہے۔بیرونی مجالس سے بھی اور ربوہ سے بھی بفضلہ تعالیٰ بکثرت بچے اس اجلاس میں شریک ہیں۔اللہ تعالیٰ آنے والوں کو جس خیر و خوبی سے لایا اسی طرح اپنی حفاظت میں خیر و خوبی اور برکت سے واپس لے کے جائے اور اپنے فضل سے ان چھوٹے چھوٹے معصوم دلوں کو اپنے لئے خالص کر لے اور اپنے لئے پاک کر لے اور اپنا غلام بنالے۔اپنی ایسی محبت اسی عمر میں اُن کے دل میں ڈال دے کہ پھر وہ محبت کبھی ان کو نہ چھوڑے اور وہ کبھی اس محبت کو نہ چھوڑ ہیں۔خدا کی محبت ایک پاکیزہ جذبہ خدا کی محبت ایک ایسا پاکیزہ جذبہ ہے، ایک ایسا با وفا جذبہ ہے جو دل میں ایک دفعہ داخل ہو جائے تو بڑھتا تو رہتا ہے، چھوڑتا کبھی نہیں اور اس کے لئے بہت ہی اچھی عمر، بہت ہی صحیح عمر بچپن کی عمر ہے۔جن دلوں میں بچپن میں اللہ تعالیٰ کی محبت داخل ہو جائے وہ بہت خوش نصیب ہوتے ہیں۔کیونکہ پھر ساری زندگی یہ محبت وفا کرتی ہے۔انسان کسی حالت میں بھی چلا جائے وہ اس محبت سے خالی نہیں رہ سکتا۔اسی لئے یہی وہ عمر ہے جس میں آپ کو اپنے رب سے پیار کرنا چاہیے۔اپنے رب سے محبت کے آداب سیکھنے چاہئیں اور ذاتی تعلق قائم کر لینا چاہیے۔یہاں تک کہ ہر بچہ کے دل میں یہ یقین پیدا ہو جائے کہ میرا خدا میرا ہے اور میرے ماں باپ کا بھی واسطہ بیچ میں نہیں۔میں براہ راست اپنے اللہ سے محبت رکھتا ہوں۔اس سے ذاتی تعلق رکھتا ہوں۔اس کا طریق یہ ہے کہ خدا سے دعائیں کریں۔بچپن ہی میں اپنے رب سے مانگنا سیکھیں۔جس طرح