مشعل راہ جلد سوم — Page 587
مشعل راه جلد سوم 587 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی میں کچھ مطالبہ نہیں کرتا۔تو تم تو ہزاروں لاکھوں ہو کر وڑ بیان کئے جاتے ہو، کروڑ سے بھی اوپر کی باتیں کر رہے ہو۔میں خدا کی قسم کھا کے کہتا ہوں اگر تم اپنے اندر وہ نقوش پیدا کر لو جو نقوش مہرمحمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے نقوش ہیں تو اربوں آپ کی وجہ سے بچائے جائیں گے۔ہو نہیں سکتا کہ دنیا ہلاک ہو جب تک آپ اس دنیا میں موجود ہیں۔پس امریکہ کے متعلق مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔اگر یہاں پانچ ہزار بھی ایسے ہو جائیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ حضرت اقدس محمد رسول اللہ کے نقوش اپنے اندر اپنانے والے ہوں تولا ز ما امریکہ کو بچایا جائے گا۔لیکن اگر گہرائی میں اتر کے دیکھیں تو پانچ ہزار بھی ایسے نہیں بنتے۔ہمیں بنانے کی ضرورت ہے، محنت کرنے کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے اور آپ کے حوالے سے سب دنیا کو بھی ( دعوت الی اللہ ) کے نئے دور میں داخل ہوتے وقت ان تقاضوں کو پیش نظر رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔( مطبوعه الفضل انٹر نیشنل 8اگست تا 14 اگست 1997ء)