مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 429 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 429

مشعل راه جلد سوم 429 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:- خدام الاحمدیہ دیگر تنظیمات سے روابط پیدا کرے مجلس خدام الاحمدیہ یورپ کا یہ انگلی صدی کا پہلا سالانہ اجتماع ہے اور اس پہلو سے اس اولیت کی بناء پر اسے خاص تاریخی مقام حاصل ہے۔جہاں تک مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کا تعلق ہے اسے اللہ تعالیٰ نے یورپ میں ایک مرکزی حیثیت عطا فرما دی ہے۔اور باوجود اس کے کہ بعض دوسرے یورپین ممالک میں بھی خدام الاحمدیہ بفضلہ تعالیٰ مستعد ہیں اور حسب توفیق خدمت دین بجالانے میں خدام پیچھے نہیں رہتے لیکن جرمنی کے خدام کو جس طرح غیر معمولی انہاک، محنت، خلوص اور استقلال کے ساتھ بہت سے مواقع پر خدمت دین کی توفیق ملی ہے یہ وہ ایک خاص اور ممتاز مقام ہے جو خدا تعالیٰ نے ان کو عطا فرمایا ہے لیکن جہاں تک غیر دنیا کا تعلق ہے ابھی تک میں یہ محسوس کر رہا ہوں کہ جرمنی کے خدام ابھی اپنے ماحول پر اثر انداز نہیں ہو سکے۔اس پہلو سے یورپ کے دیگر خدام بھی میرے مخاطب ہیں۔ہر چند کہ اندرونی طور پر مجالس خدام الاحمدیہ میں غیر معمولی سرگرمی کے آثار پائے جاتے ہیں لیکن جہاں تک بیرونی دنیا سے تعلق کا سوال ہے اس پہلو سے سہرا جرمنی کے خدام کے سر نہیں بلکہ خدام الاحمدیہ یونائیٹڈ کنگڈم یعنی انگلستان کے سر پر ہے وہ اس لحاظ سے آپ سے آگے بڑھ چکے ہیں اور بہت سے مواقع پر انہوں نے ایسی تقریبات منعقد کیں اور ابھی بھی اسی قسم کی اور تقریبات منعقد کرنے کے کچھ منصوبے بنا چکے ہیں، کچھ آئندہ بنائیں گے جن سے خدام الاحمدیہ کو اپنی ہی قسم کی دوسری تنظیمات سے رابطہ پیدا کرنے کا موقع ملے اور وہ خدام الاحمدیہ کے اخلاق اور خدام الاحمدیہ کے خاص کردار سے متاثر ہوں۔میں سمجھتا ہوں کہ جرمنی کی جماعت کے لئے اس میدان میں آگے بڑھنے کے بہت سے مواقع موجود ہیں اور انگلستان کی جماعت کے لئے بھی ابھی اور بہت سے آگے بڑھنے کے مواقع موجود ہیں اور یہ کام نہایت ضروری ہے۔اگر چہ ( دعوت الی اللہ ) کے لحاظ