مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 257 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 257

257 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم جس طرح مٹی میں بعض دفعہ ایک مالی جادو جگاتا ہے اور مٹی کے بد رنگ سے حسین خوبصورت پھول اگا لیتا ہے اور پھولوں کا رنگ بھی بکھرتا ہے فضا میں اور اُن کی خوشبو بھی بکھرتی ہے۔سارے دیکھنے والوں کے لئے طمانیت بخش ہوتا ہے وہ نظارہ۔اسی طرح اللہ کی محبت کا بیج جب دل میں بویا جائے تو اس پیج سے اس سے زیادہ خوشنما، اس سے بہت زیادہ حسین رنگوں والا، اس سے بہت زیادہ دلکش خوشبوؤں والا ایک مرغزار اٹھ جاتا ہے اور انسانی دل کو وہ گلزار بنا دیتا ہے۔یہ وہ ذکر الہی ہے جو سکینت بخشنے والا ہے اور (دین حق کے سفر کا آغاز یہاں سے شروع ہوتا ہے۔اگر دلوں میں یہ ذکر پیدا ہو جائے اور یہ طمانیت نصیب ہو جائے تو آپ سارے ماحول کو طمانیت بخشے والے بن جائیں گے۔اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو۔اب ہم دعا کرتے ہیں اس کے بعد آپ کے جلسہ کی کارروائی جاری رہے گی۔(ماہنامہ اخبار احمد یہ جرمنی دسمبر 1986ء)