مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 216 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 216

مشعل راه جلد سوم 216 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی آدمی زاد تو کیا چیز فرشتے بھی تمام مدح میں تیری وہ گاتے ہیں جو گایا ہم نے پس یہ مسیح موعود علیہ السلام کے عشق خدا اور عشق رسول کے گیت لے کر دنیا میں نکل جائیں اور پھر آپ کی لے پر فرشتے بھی آپ کے پیچھے یہ گیت گائیں گے اور ساری دنیا کو محبت اور محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عشق سے بھر دیں گے۔آپ ہیں جن کی بنسیاں جیتیں گی۔آپ ہی ہیں جن کے پیچھے دنیا کے دل موڑے جائیں گے اور وہ آپ کے پیچھے ہجوم در ہجوم اور جوق در جوق محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور خدا کی محبت کی جنت میں داخل ہونے کے لئے آجائیں گے مگر آج اس بنسی کی آواز مدھم ہے آپ کو اس آواز کو بلند کرنا پڑے گا۔آپ کو جگہ جگہ پیار اور محبت کے گیت اتنے بلند سروں میں گانے پڑیں گے کہ دنیا کی بنسیوں کی آواز میں اس کے نیچے دیتی چلی جائیں۔پس اے احمدی نوجوانو! اٹھو کہ تم سے آج دُنیا کی تقدیر وابستہ ہے تم نے حیات بخش نغمے گانے ہیں۔تم نے خدا کو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی محبت عطا کر کے زندہ کرنا ہے۔جاؤ اور پھیل جاؤ دنیا میں، جاؤ فتح ونصرت تمہارے قدم چومے گی، کیونکہ خدا کی یہ تقدیر ہے جو بہر حال پوری ہوگی۔دنیا میں کوئی نہیں جو اس تقدیر کو بدل سکے۔اب آئیں مل کر الحاح اور درد کے ساتھ اپنے رب کے حضور جھکیں اور دعائیں کریں۔اللہ تعالیٰ ہمارے نیک ارادوں کو دوام بخشے اور ہماری توقعات سے بہت بڑھ کر پورا فرمائے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی کچی محبت ایسی عطا کرے کہ جو ہمارے سارے وجود پر غالب آجائے۔ہم اپنے رب کے لئے جئیں اپنے رب کے لئے مریں اس کے لئے ساری دنیا میں دیوانے بن کر خدا تعالیٰ کے سادھو بن جائیں۔اس کرشن کے جو اس دنیا میں آیا ہے اس نے ہمیں خدا کا تابع بنانے کے لئے ایک راگ الاپا ہے۔خدا کرے کہ ہمیں یہ تو فیق ملے اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ انشاء اللہ تعالیٰ مجھے نظر آ رہا ہے کہ احمدیت کی فتح کے دن قریب سے قریب تر آ رہے ہیں اور میں اس کی چاپ سن رہا ہوں۔خدا کی قسم! اس لئے آپ اپنے دل بدلیں۔خدا کی تقدیر فیصلہ کر چکی ہے کہ آپ کو غالب کرے۔الفضل جلسہ سالانہ نمبر 1983 صفحہ 7 تا 15 )