مشعل راہ جلد سوم — Page 203
مشعل راه جلد سوم 203 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ سے اونچی ہے اور ساری دنیا میں سنائی دیتی ہے۔اگر وہ آپ کی دعا قبول کرتے ہوئے آپ پر فضل نازل فرمائے تو پھر تو مزہ آئے گا۔لیکن آپ اونچی آمین کہہ رہے ہوں اور اللہ میاں توجہ ہی نہ کرے۔کیونکہ دل سے آواز نہ اٹھ رہی ہو تو یہ اچھی بات نہیں ہے۔اس لئے جب میں دعا کا کہتا ہوں تو میرا مطلب یہ ہے کہ دل میں دعا کریں اور اگر آمین کہنا ہوتو بالکل ہلکی آواز میں کہیں۔یعنی منت اور عجز اور انکساری کے ساتھ دعا کے رنگ میں آمین کہیں۔آئندہ نسلوں کی عظیم ذمہ داری آپ پر ہے میں دعا کرتا ہوں اللہ تعالیٰ ہمارے احمدی بچوں کو اس بات کی توفیق عطا فرمائے کہ وہ حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے رنگ میں رنگین ہو کر اخلاق فاضلہ سیکھیں ، ان کے اندر اعلیٰ کردار پیدا ہو، دنیا کو فتح کرنے والا کردار۔احساس کمتری اُن کے دل سے مٹ جائے۔اُن کو اس بات کا یقین ہو کہ وہ ایک اچھے معاشرہ کے محافظ ہیں اور دُنیا کو اچھی قدریں دینے کے لئے نکلے ہیں اُن کو یہ بھی پتہ ہو کہ وہ دُنیا کے رہنما بننے والے ہیں۔دُنیا سے جھوٹ اور جھوٹی عزتوں کو مٹا کر اُنہوں نے ساری دُنیا کو حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلامی میں داخل کرنا ہے۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔ہماری نسلیں صحیح تعلیم وتربیت پا کر بڑی ہورہی ہوں اور دُنیا کی خدمت و راہنمائی کی عظیم ذمہ داریوں کو کما حقہ اُٹھانے والی ہوں۔اللہ کرے کہ ہم بھی وہ دن دیکھیں !‘ ( آمین ) ( مشعل راہ جلد چہارم صفحہ 338 تا 347)