مشعل راہ جلد سوم — Page 161
مشعل راه جلد سوم 161 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی دورہ نجی کے دوران احباب سے گفتگو اور نصائح 18 ستمبر 1983 ء خدام کی تجنید کی ضرورت اور اہمیت۔خواہ وہ عملی طور پر کتنے ہی کمزور کیوں نہ ہوں آپ ان کو بھی مجلس میں شامل کریں۔۔۔۔خلیفہ خدا بناتا ہے۔آدمی کے بنائے ہوئے اور خدا کے بنائے سسٹم میں زمین و آسمان کا فرق ہوتا ہے۔خلیفہ وقت بندوں کی بجائے خدا کے سامنے جواب دہ ہوتا ہے۔مسائل دراصل وہاں پیدا ہوتے ہیں جہاں مرکز سے دوری ہوتی ہے۔میں بار بار جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ نفرت کی بجائے باہمی محبت پیدا کریں ایک دوسرے کے ساتھ بھائی چارہ قائم کریں اور اخوت کی روح کو زندہ رکھیں۔خلیفہ وقت آپ کے پروگرام کے تابع نہیں ہے آپ کو خلیفہ وقت کے پروگرام کے تابع ہونا چاہیے۔مجلس شوریٰ جس میں خلیفہ وقت موجود ہوں وہ بہت غیر معمولی شوری ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔اس لئے اس میں نو جوانوں کو زیادہ شامل کیا جائے۔