مشعل راہ جلد سوم — Page 159
159 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم مقابل پر دنیا اور اس کی تمام لذات بیچ اور بے کیف ہیں۔پس اس دنیا کی عارضی اور بے کیف لذات سے اپنے دامن کو آلودہ نہ ہونے دیں کہ یہ اصل حقیقی لذت سے غافل کر دیتی ہیں اور اپنے ذوق بلند کریں اور اپنے مذاق کی اصلاح کے لئے سعی کریں۔ہر خوبی اور ہر بھلائی۔ہر حسن اور ہر خوبصورتی ہمارے رب میں پائی جاتی ہے اور وہی تمام لذات کا سر چشمہ ہے۔پس اسی میں اپنی لذات تلاش کریں۔اس سے ملنے کے لئے اپنے جسم اور جان کی تمام قوت کے ساتھ کوشش کریں کیونکہ یہ دولت لینے کے لائق ہے اگر چہ جان دینے سے ملے اور یہ عمل خریدنے کے لائق ہے اگر چہ تمام وجو دکھونے سے حاصل ہو۔والسلام مرزا طاہر احمد خلیفة المسیح الرابع روزنامه الفضل 13 ستمبر 1983ء)