مشعل راہ جلد سوم — Page 100
مشعل راه جلد سوم خدمت دین کی ضروری شرائط 100 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی لیکن یہ تو ایک ضمنی بات تھی۔اصل بات کی طرف میں توجہ دلا رہا تھا وہ یہ ہے کہ اب ساری دنیا میں احمد یہ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشنز قائم ہونی چاہئیں اور ان سے بھی مطالبہ کیا جائے کہ آپ خدمت دین کے لئے کون سی مزید زبان سیکھنا چاہتے ہیں یا سیکھ سکتے ہیں اور اگر آپ سیکھیں گے تو شرط یہ ہوگی کہ آپ کو اردو میں بھی مہارت حاصل کرنی پڑے گی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا لٹریچر بھی پڑھنا پڑے گا۔احادیث نبویہ اور قرآن کریم کا مطالعہ بھی براہ راست کرنا پڑے گا۔گویا عربی بھی سیکھنی پڑے گی۔تو یہ تینوں چیزیں بیک وقت اکٹھی چلیں گی اور اس شرط کے ساتھ اگر آپ اپنے وقت کا کچھ حصہ وقف کریں تو اپنے نام لکھوائیں۔ہر ملک سے جب یہ نام آئیں گے تو اس میں ہم معین طور پر معلوم کر سکیں گے کہ کس کس زبان کے لئے ہمیں مستقبل میں احمدی نو جوان مل رہے ہیں۔فوری ضرورت کی زبانیں پھر ان زبانوں میں فوری ضرورت کی زبانیں ہیں۔اٹالین ہسپینش اور پار چوگیز۔یہ تین زبانیں ایسی ہیں جن میں فوری طور پر اقدامات کے بغیر ہمارے لئے کوئی چارہ ہی نہیں ہے۔وجہ یہ ہے کہ ہم اٹلی میں زمین خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں اور وہاں مشن کے لئے نقشے بھی بنے ہوئے ہیں۔بہت حد تک تیاری ہو چکی ہے لیکن باوجود کوشش کے ابھی تک وہاں اجازت نہیں مل سکی۔اس پر مجھے خیال آیا کہ ہوسکتا ہے اللہ تعالیٰ کے علم میں اس تاخیر میں بھی خیر کا کوئی پہلو ہو۔چنانچہ جب میں نے سوچا تو معلوم ہوا کہ ہمارے پاس ایک بھی ایسا ( مربی ) نہیں جو اٹالین میں گفتگو کر سکے۔اٹالین زبان میں کوئی لٹریچر نہیں ہے جس کو ہم وہاں تقسیم کر سکیں۔تو وہ گورنمنٹ ہمیں فوراً اجازت دے دیتی اور ہم وہاں ایک مکان بنا کر بیٹھ جاتے تو وہاں کرتے کیا ؟ سوائے اس کے کہ ایک مجاور کی طرح (مربی) وہاں بیٹھ جاتا اور کوئی بھی فائدہ نہیں تھا۔ہم Monuments یعنی یادگاریں بنانے کے لئے تو پیدا نہیں کئے گئے۔ہم ایک با مقصد جماعت ہیں۔جب ہم وہاں ایک ( بیت الذکر) بنائیں گے تو نمازی بنانے لازمی ہوں گے۔یہ ہمارا فرض ہوگا کہ دعا کرتے ہوئے اللہ کی مدد سے وہاں نمازی پیدا کریں۔( مومن ) پیدا کریں۔تو اگر نہ زبان آتی ہو نہ لٹریچر موجود ہوتو نمازی کس طرح پیدا کریں گے۔(مومن) کس طرح پیدا