مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 91
91 فرموده ۱۹۶۸ء د و مشعل راه جلد دوم دد اگر ہم تھوڑے ہیں تو کیا ہوا۔کیونکہ اگر ہم تھوڑے ہوتے ہوئے بھی خدا میں ہو کر زندگی گزارنے لگیں تو ساری دنیا کو خدا تعالیٰ ہماری طرف متوجہ کرنے اور ہمارے عملی نمونہ کو دیکھ کر اسلام کی فتح اور کامرانی کے دن بہت قریب آجائیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو صحیح مسلمان احمدی بچہ صحیح مسلمان احمدی نوجوان صحیح مسلمان احمدی بوڑھا بننے کی توفیق عطا کرے اور اس دنیا میں بھی اللہ تعالیٰ کی رضا کی جنتوں کو آپ قریب پائیں اور آپ کو خدا ساری دنیا کو اسلام کی طرف لانے کا ذریعہ بنائے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی تو فیق عطا کرے۔آمین