مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 538
د دمشعل راه باراه جلد دوم فرموده ۱۹۸۰ء 538 صرف اُس ایک کو امت محمدیہ میں سے، جس کی خاطر خدا تعالیٰ نے چاند اور سورج کو گرہن لگا کے بہت سی باتیں انسان کو سکھائیں اگر وہ سمجھنا چاہے (نعرے) جہاں چودہویں صدی نے محمد اللہ کی عظمتوں کے ثبوت کے لئے چاند اور سورج کو گرہن ہوتے دیکھا وہاں چودہویں صدی نے محمد اللہ کی عظمتوں کو دلوں میں گاڑنے کے لئے مہدی کو اپنے اندر پایا ( نعرے) محمد کے محبوب مہدی آگئے۔یہ چودہویں صدی نے نشان دیکھا۔عظیم عظمتوں والی ہے یہ صدی (ایک دوست نے چودہویں صدی زندہ باد کا نعرہ لگایا تو اس پر حضور نے فرمایا ) چودہویں صدی واقعہ میں زندہ ہے۔اس معنی میں کہ جس زندگی کی بنیاد اس صدی میں رکھی گئی ہے وہ حیات، وہ زندگی قیامت تک قائم رہے گی (نعرے) ہمیں چودہویں صدی نے مہدی دیا۔ہمیں چودہویں صدی نے مہدی کے ذریعے محمد یا اللہ کی قوت قدسیہ کے نتیجے میں ایک زندہ خدا کے ساتھ ایک زندہ رشتہ عطا کیا نعرے) ہمیں چودہویں صدی میں محمد کے محبوب مہدی نے محمد کی محبت عطا کی (نعرے) اور یہ محبت ہمارے دلوں میں کچھ اس طرح گاڑ دی گئی کہ دنیا کی کوئی طاقت ہمارے دلوں سے محمد ہے کے لئے اس محبت کو نکال کے باہر نہیں پھینک سکتی (نعرے) ہمیں، ہمیں، ہمیں محمد اللہ کے محبوب مہدی نے وہ قرآن پھر دوبارہ دیا جو دوسروں نے کپڑوں میں لپیٹ کے طاق نسیاں پر رکھا ہوا تھا (نعرے) اور ہمیں یہ علم عطا کیا کہ ہر آنے والی نسل نئے مسائل لے کر دنیا میں پیدا ہوتی ہے اور دنیا میں ایک ہی کتاب ہے قرآن عظیم جو ہر آنے والی نسل کے سب تازہ مسائل کو حل کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔(نعرے) ہمیں مہدی علیہ السلام نے اسلام کے لئے ایک زندہ جوش عطا کیا کہ ہم اس کی خاطر اور خدا اور محمد میں لے کے نام کو دنیا میں پھیلانے کے لئے دنیا کے کونے کونے میں جائیں اور نوع انسانی کے دل محبت اور پیار کے ساتھ اور اللہ کے نور اور محمد کے حسن کے ساتھ جیتیں اور انہیں ایک جھنڈے تلے جمع کرنے کی کوشش کریں (نعرے) بڑا ہی۔بڑا ہی عظیم ہے ہمارا اللہ جو کائنات کی ہر شے کا نور اور ہر شے کی زندگی کا سرچشمہ ہے ، بڑا پیار کرنے والا، بڑا خیال رکھنے والا ، معاف کرنے والا، رفعتیں عطا کرنے والا، تکالیف دور کرنے والا، دعاؤں کو سننے والا ، رحمت کے سامان پیدا کرنے والا، جو انہونی چیز ہے اُسے بنا دینے والا ، جو وعدے ہیں وہ ہماری زندگیوں میں پورے کرنے والا ہے اور بڑا ہی عظیم ہے اور بڑا ہی عظیم ہے انسانوں میں محمد ہے جس کے لئے، جس کے طفیل اس کا ئنات کو پیدا کیا، جس کی روحانی قوت ، جس کی قوت قدسیہ ہر جگہ پھیلی نظر آتی ہے ہمیں، جس کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں ہمیں وہ ملا جسے ہم نے محمد کے قدموں میں بیٹھے پایا مہدی علیہ السلام (نعرے)