مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 511 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 511

511 فرموده ۱۹۷۹ء د و مشعل راه جلد دوم دد اور ہر سال جس طرح موسم بہار میں زندہ درخت ایک نئی شان اور پہلے سے بڑھ کرشان کے ساتھ انسان کی آنکھوں کے سامنے اپنی سبزی کو ظاہر کرتے ہیں اور اپنے حسن کو پیش کرتے ہیں اس سے زیادہ ہمارے اجتماع عاجزانہ راہوں کو اختیار کرتے ہوئے دنیا کی نگاہ اور اللہ تعالیٰ کے حضور حسن بیان اور حسن عمل کو پیش کرنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ ہمیں سمجھ اور عقل عطا کرے۔ہمت اور عزم دے اور کامیابی کی انتہاء ہمارے لیے مقدر کر دے۔آمین۔(روز نامه الفضل ربوه ۱۸ ستمبر ۱۹۷۹ء)