مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 454 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 454

د مشعل راه جلد دوم فرمودہ ۱۹۷۷ء 454 د کے دماغوں میں فتنہ پیدا کرنے کی کوشش کی ہے وہ ہیں تو گنتی کے چند ہی مگر اس وقت زیادہ تر کراچی کی جماعت میں تیزی دکھا رہے ہیں۔یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ میں ایسے لوگوں سے جو وسوسہ ڈالتے اور جماعت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، وثوق کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ تم بھول میں ہو۔خدا تعالیٰ کی یہ پیاری جماعت اور اس کے یہ پیارے نو جوان اور میرے بچے تمہاری دھوکا دہی میں بھی نہیں آئیں گے انشاء اللہ۔اب میں مختصراً کچھ اس حدیث کے متعلق کہنا چاہتا ہوں اور بتانا چاہتا ہوں کہ اس حدیث کے بارہ میں پہلوں نے کیا کہا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کیا فرمایا اور اس حدیث کا مقام کیا ہے۔یہ حدیث جو صحاح ستہ میں سے صرف ایک کتاب میں صرف ایک بار بیان ہوئی ہے، یہ ہے:۔إِنَّ اللَّهَ يَبْعَثُ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ عَلَى رَأْسِ كُلَّ مِائَةِ سَنَةٍ مَنْ يُجَدِ دُلَهَا دِيْنَهَا۔کہ اللہ تعالیٰ ہر صدی کے سر پر اس امت کے لئے ”من“ کھڑے کرے گا (مسن پر میں خاص زور دے رہا ہوں یعنی اللہ تعالیٰ کئی لوگ ایسے پیدا کرے گا جو دین کی تجدید کریں گے اور اس کی رونق کو بڑھانے والے ہوں گے اور اگر بدعتیں بیچ میں داخل ہوگئی ہوں گی تو وہ ان کو نکالیں گے اور اسلام کا نہایت صاف اور خوبصورت چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔یہ حدیث ابو داؤد میں ہے۔مستدرک میں ہے اور شاید ایک اور کتاب میں بھی ہے۔صرف تین کتابوں میں ہمیں یہ حدیث ڈھونڈنے سے ملی ہے۔اس کے مقابلے میں یہیں بتا دیتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں مہدی اور صیح ہوں۔مسیح کے متعلق میں نے جو حوالہ پڑھ کر سنایا ہے اس میں آپ نے فرمایا ہے کہ جس مسیح کے متعلق خبر دی گئی تھی کہ وہ شیطان کے ساتھ آخری جنگ لڑے گا وہ میں ہی مسیح موعود ہوں آپ نے فرمایا کہ مسیح کے متعلق بشارتیں دی گئی ہیں جو کئی ہزار کتب میں پائی جاتی ہیں۔کئی ہزار کتابوں میں یہ بشارت ہے کہ مسیح آئیں گے ، ان کتابوں میں لکھا ہے کہ مسیح کی یہ علامتیں ہوں گی۔مہدی کی یہ علامتیں ہوں گی۔نبی اکرم ﷺ نے بڑے پیار سے فرمایا ہے کہ ان لمهدینا ہمارے مہدی کے لئے خدا تعالیٰ نے اس کی صداقت کے دو نشان ایسے مقرر کئے ہیں جو ابتدائے دنیا سے آج تک کسی کی صداقت کے لئے مقرر نہیں کئے۔اس فقرے میں بڑا پیار ہے اور اس میں مہدی کی نمایاں اور ارفع حیثیت بتائی گئی ہے۔غرض حدیث کی رو سے نبی اکرم ﷺ کو مہدی مسیح سے جو پیار ہے اسے دیکھ کر آدمی حیران ہو جاتا ہے۔ایک حدیث میں آیا ہے کہ مہدی کا یہ کام ہو گا کہ اسلام کو تمام بدعات سے پاک کر کے اس کا جو چمکدار چہرہ ہے اور روحانی حسن سے بھری ہوئی جو اصلی شکل ہے۔اسے دنیا کے سامنے پیش کرے گا لیکن دنیا کو اسلام کے غبار آلود چہرہ کو دیکھنے کی اتنی عادت پڑ چکی ہوگی کہ وہ کہیں گے کہ تم کوئی نیا دین لے آئے ہو، ہم تو اسلام اسے نہیں سمجھتے۔غرض آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے کہ مہدی دین اسلام کو بدعات سے پاک کر کے پیش کرے گا اور لوگ یہ کہیں گے کہ تم نے اپنا نیا دین بنالیا ہے۔مہدی اور مسیح کے متعلق سینکڑوں ایسی احادیث ہیں جو پچھلے دو چار سال میں ہمارے سامنے آئی ہیں۔جب نئی کتابیں چھپ کر ہمارے سامنے آئیں تو وہ احادیث بھی سامنے آگئیں