مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 17
17 فرموده ۱۹۶۶ء دد د و مشعل راه جلد دوم کے متعلق قرآن کریم کی کوئی آیت آپ کو اس رنگ میں از بر ہو کہ آپ اس پر پوری طرح حاوی ہوں اور اس کے تمام کونے ، حاشیے اور زاویے آپ کے ذہن میں حاضر ہوں اس طرح مقام نبوت اور دوسرے مسائل ہیں۔مجھے ر ہے کہ مجلس خدام الاحمدیہ اس کا ضروری انتظام کر دے گی۔غیر احمدی مسلمان ہم پر مختلف اعتراضات کرتے ہیں وہ ایک اعتراض یہ بھی کرتے ہیں کہ ان کا کلمہ اور ہے۔معنوی لحاظ سے ان کا یہ اعتراض درست ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں تسلیم کر لینا چاہیئے کہ ہمارا کلمہ اور ہے اور دوسرے مسلمانوں کا کلمہ اور ہے۔لفظی لحاظ سے نہیں کیونکہ لفظی لحاظ سے ہمارا کلمہ وہی ہے جو دوسرے مسلمانوں کا ہے۔لیکن معنوی لحاظ سے ان سے ہمارا بڑا اختلاف ہے۔ایک غیر احمدی لا الہ الا اللہ کہنے کے باوجود ایک قبر پر جا کر سجدہ کر لیتا ہے اور سمجھتا ہے کہ اس کا ایسا کرنالا الہ الا اللہ کے خلاف نہیں لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ قبر پر سجدہ کرنا تو کجا۔اپنی تدبیر پر تو کل کرنا بھی لا الہ الاللہ کے خلاف ہے۔غرض معنوی لحاظ سے ہمارا اور دوسرے مسلمانوں کا کلمہ میں بھی بڑا اختلاف ہے۔بہر حال آپ کے پاس ضروری مسائل میں سے ہر مسئلہ کے متعلق ایک ایک دلیل پوری تفصیل سے نوٹ بھی ہو۔اور آپ کو زبانی یاد بھی ہو۔اگر آپ ایسا کر لیں۔تو کسی مذہبی بحث میں آپ کبھی شرمندہ نہیں ہو سکتے۔بشر طیکہ آپ اُسے پوری طرح استعمال کریں۔طالب علمی کے زمانہ سے ہی ہمارا اپنا ذاتی تجربہ ہے کہ ہمارا مخالف ہمیشہ ایک چال چلتا ہے۔جب وہ ایک دلیل سے عاجز آ جاتا ہے تو کہتا ہے اسے چھوڑ دو کوئی دوسری بات کرو۔اور ہمارا فرض ہے کہ ہم اسے کہیں یہ قرآن کریم کی آیت ہے اسے ہم کیوں چھوڑیں۔پہلے اس کا فیصلہ ہو جائے۔پھر دوسری بات کی جائے گی۔اگر ہم یہ طریق اختیار کر لیں۔تو ہم میں سے جسے کسی مسئلہ کے متعلق ایک دلیل بھی آتی ہوگی۔وہ اپنے مخالف کو بحث میں قائل کرلے گا۔آپ ان چیزوں کا خیال رکھیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس وقت سے جو آپ یہاں گزار ہیں۔زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانے کی توفیق بخشے اور جب تعلیمی کلاس ختم ہو تو آپ خیریت، صحت اور برکات کے ساتھ یہاں سے رخصت ہوں۔پھر اس کی برکات کو آپ ساتھ لے کر جائیں اور ساری عمر اللہ تعالی ان برکات سے آپ کے اور آپ کے ساتھ تعلق رکھنے والوں کے حق میں بابرکت نتائج ظاہر کرے۔اللهم آمین