مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 189 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 189

189 فرموده ۱۹۶۹ء د مشعل راه جلد دوم میں ہونا چاہیئے۔یہ وہ بنیادی مضامین یا بنیادی اصول یا بنیادی حقیقتیں ہیں جن کا انتخاب کر کے اپنے حافظہ میں محفوظ کر لینا ضروری ہے۔خواہ اس کی حقیقت پوری طرح واضح ہو سکی ہو یا نہ ہو سکی ہو۔بہر حال ان خزائن کو آج آپ کے حافظے کی تھیلی میں محفوظ کر دینا چاہیئے تا کہ جس وقت آپ بڑے ہوں آپ کا فکر و تد بر ترقی کرے اور ان باتوں کے سمجھنے کے قابل ہو تو یہ نہ ہو کہ آپ کی ذہانت اور آپ کی فراست ان باتوں کے سمجھنے کے تو قابل ہولیکن آپ کا حافظہ اس خواہش اور کوشش کا ساتھ نہ دے رہا ہو۔اس لئے آج میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ مجلس اطفال الاحمدیہ اور مجلس خدام الاحمدیہ دسمبر کے ختم ہونے سے قبل میرے مشورہ سے ان بنیادی علوم کا ایک متن تیار کرے اور یہ زیادہ لمبا بھی نہ ہو۔سترہ آیات تو آپ انشاء اللہ دسمبر تک یاد کر لیں گے (اس پر سب بچوں نے لبیک کہتے ہوئے غرض کیا حضور ہم انشاء اللہ ضرور یاد کرلیں گے ) اس کے بعد پھر دسمبر تک ایک مختصر سا رسالہ تیار ہو جائے گا اور پھر اسے بھی زبانی یاد کر لیں۔مثلاً وفات مسیح کا مسئلہ ہے۔ہم وفات مسیح کے قائل ہیں اور یہ مجھتے ہیں کہ باقی انبیا علیہم السلام کی طرح حضرت عیسی علیہ السلام بھی وفات پاگئے ہیں۔ہمارے ذہن میں اس کے متعلق کوئی الجھن پیدا نہیں ہوتی۔لیکن بعض ذہنوں میں غلط باتیں بھی ہوتی ہیں۔ہم نے دوسرے کی چیز نہیں لینی صرف مثبت پہلو کو لینا ہے۔مثلاً ہم وفات مسیح کے قائل ہیں۔قرآن کریم کی ایک دو۔تین۔چار۔پانچ اور چھ آیات یا حضرت نبی کریم علی اللہ کے بعض ارشادت یا امت مسلمہ کے پہلے بزرگوں کے بعض اقوال ہیں۔قرآن کریم حفظ کرانے کے لئے مختصر رسالہ بنا ئیں قرآن کریم کی آیات تو ویسے بھی چھوٹی ہیں ان میں علوم کے خزانے بھرے ہوئے ہیں۔لیکن ان کے علاوہ جو اقتباس دیے جائیں وہ ایک دو فقروں سے زیادہ کے نہ ہوں کیونکہ ہم نے ان کو حفظ کروانا ہے۔اس طرح اگر دو اڑھائی صفحے ہر مضمون کے بنیادی دلائل پر مشتمل ہوں تو سارے پندرہ ہمیں صفحے ہوں گے اور اتنے مختصر رسالہ کا یاد کرنا کوئی مشکل نہیں ہے۔یہ متن اگلے سال تک ( گو یہ عرصہ بڑا لمبا ہے لیکن چونکہ اطفال مختلف عمروں کے ہیں اس لئے ان کو از بر یاد کرنے کے لئے زیادہ عرصہ مقرر کیا گیا ہے اور مجلس اطفال الاحمدیہ مرکز یہ اگلے سال اس رسالہ کا امتحان لے اور اس میں پاس ہونے کے لئے سو فیصدی نمبر لینے ضروری ہوں گے۔چھوٹا سا رسالہ ہوگا اس کو صرف یاد کرنا ہے۔اس کی تفصیل یا تشریح نہیں کرنی۔مثلاً یہ سوال ہوگا کہ حضرت نبی اکرم ﷺ کا جو مقام اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں تھا جس کا بیان قرآن کریم میں ہے اس کے متعلق دو آیات قرآنیہ لکھ دو۔اب وہ آپ کے اس مجوزہ متن میں موجود ہوں گی۔وہاں تو شاید زیادہ ہوں گی لیکن امتحان میں تو اتنا لمبا وقت نہیں ہوتا صرف امتحان لینا مقصود ہوتا ہے جس طرح دیگ کا امتحان لینا مقصود ہو تو اس میں سے چند چاول چکھے جاتے ہیں۔مگر آپ پاس تب ہوں گے کہ دو آیات بالکل صحیح لکھ دیں۔یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے آپ کا اس عمر صلى