مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 438 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 438

د دمشعل دوم فرمودہ ۱۹۷۷ء 438 چلی جائے گی یہاں تک کہ آخری کامیابی محمد رسول اللہ ﷺ کے انقلاب کو حاصل ہو جائے گی اور دوسرے سارے انقلاب دب جائیں گے اور ناکام ہو جائیں گے اور ختم ہو جائیں گے اور اپنی شکست کو تسلیم کرلیں گے اور پھر وہ انقلابی بھی محمد رسول اللہ علیہ کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں گے۔سرمایہ دارانہ انقلاب خدا تعالیٰ کی یہ عجیب شان ہے کہ محمد رسول اللہ ہے کے ذریعہ دنیا میں جو انقلاب پیدا کیا گیا جو حرکت قائم کی گئی اس کے اس دور میں جو آخری زمانے کے قرب کا زمانہ تھا اور آخری دور کی ابتداء کا زمانہ تھا (یعنی آخری زمانے کا ابتدائی حصہ اور اس سے کچھ پہلے کا زمانہ ) اس میں تین زبر دست غیر اسلامی انقلابی حرکتیں پیدا کی گئی۔یعنی وہ انقلابی حرکتیں تو تھیں لیکن اسلامی نہیں تھیں۔ایک حرکت پیدا ہوئی سرمایہ داروں کی سرمایہ دارانہ نظام انقلابی نظام ہے اور بڑا زبردست انقلابی نظام ہے۔سرمایہ دارانہ انقلابی نظام کے اس دور میں صنعت نے انقلابی ترقی کی، زراعت نے انقلابی ترقی کی ، علوم نے انقلابی ترقی کی۔ذرائع آمد و رفت اور نقل و حمل نے انقلابی ترقی کی۔یعنی انسان کو جلد تر ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کا انتظام ہوا۔اس کی آواز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کا انتظام ہوا ( ٹیلیفون) اس کے پیغام کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کا انتظام ہوا ( ٹیلیگراف اور ٹیلیکس وغیرہ ) انسان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کیلئے موٹر ، ہوائی جہاز اور دخانی کشتیاں بن گئیں۔غرض سرمایہ دارانہ انقلاب بڑا عظیم انقلاب تھا اس میں چھاپے خانے بن گئے۔کتابیں کثرت سے شائع ہونے کا امکان ہو گیا اور نوع انسانی کو اس سرمایہ دارانہ انقلاب نے ایک دوسرے کے بہت قریب کر دیا اور سرمایہ دارانہ انقلاب اگر چه غیر اسلامی انقلاب ہے لیکن اس نے اسلامی انقلاب کیلئے راہ ہموار کر دی اور اس کیلئے سہولتیں بہم پہنچا دیں۔روسی انقلاب اس کے بعد جو دوسرا انقلاب آیا وہ Russian Revolution (رشین ریوولیوشن ) کی شکل میں آیا۔روی انقلاب سرمایہ دارانہ انقلاب کی بنیادوں پر علمی تحقیق میں زیادہ توجہ دے کر آگے بڑھا ہے اور اس وقت وہ باہر کی دنیا میں غالبا سب سے زیادہ آگے نکل چکا ہے۔اس کے بعد پھر اس کی نقل کرتے ہوئے سرمایہ دارانہ ممالک امریکہ اور دوسرے یورپین ممالک اس کے پیچھے چلے۔تاہم روسی انقلاب نے سرمایہ دارانہ مادی انقلاب کے اوپر ایک ذہنی انقلاب کی عمارت بنائی اور اگرچہ اس ذہنی انقلاب نے نوع انسان کو فائدہ پہنچانے کی بجائے بہت حد تک نقصان پہنچایا۔لیکن اس نے بھی محمد اللہ کے عظیم انقلاب کو عروج پر پہنچانے کی جو تحریک شروع ہو چکی ہے اس کیلئے بہت سی سہولتیں پیدا کر دیں اور اسلام سے باہر تیسرا انقلاب اخلاقی آیا۔یہ اخلاقی انقلاب پہلے دو