مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 191 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 191

191 فرموده ۱۹۶۹ء دو مشعل راه جلد دوم سن کر ) اس متن کو جس کی تیاری کے لئے ابھی میں نے ہدایت دی ہے اگلے سال تک ضرور یاد کرے گا۔(اس کے بعد حضور نے اطفال سے اس کا عہد لیا تو تمام بچوں نے اپنے پیارے آقا کے ارشاد پر بدل و جان لبیک کہا )۔پھر حضور نے فرمایا اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔اب میں دعا کر وا دیتا ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی حفظ وامان میں رکھے اور عمر دے اور صحت دے اور دولت دے اور عزت دے اور اپنا قرب عطا کرے۔وہی جو سب عزتوں کا سرچشمہ ہے اور آپ کو روحانی طور پر اس قسم کا خوبصورت انسان بنا دے کہ شیطان کی آنکھ آ پر ٹھہر نہ سکے اور وہ آپ کو کوئی نقصان نہ پہنچا سکے۔( بحوالة تشحيذ الاذهان مارچ ۱۹۷۰ء)