مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 114 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 114

د و مشعل راه جلد دوم فرموده ۱۹۶۸ء 114 بھی وہ درج ہو، ہمیں اس سے کیا فائدہ۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَخُونُوا اللَّهَ وَالرَّسُولَ وَتَخُونُوا اَمَانَا تِكُمْ وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ (انفال: ۲۸) اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے اصولی طور پر تین باتوں کو بیان کیا ہے اور بتایا ہے کہ الامین کے معنے اس نوجوان (ویسے تو اس کے معنے بچے بڑی عمر کے آدمی اور عورت کے بھی ہیں جو مومنوں میں شمار ہوتے ہیں اس لئے اس وقت میرے مخاطب آپ نوجوان ہیں اس لئے میں اس وقت نوجوان کا لفظ ہی استعمال کروں گا) کے ہیں جس میں اصولی طور پر تین قسم کی امانتیں پائی جاتی ہیں۔یعنی وہ تین قسم کی امانتوں کا حق ادا کر رہا ہو یعنی اللہ کی امانت رسول کی امانت اور آپس کی امانت چنا نچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے ایماندارو۔اے مومنو! اگر تم ایمان کے تقاضوں کو پورا کرنا چاہتے ہو تو تمہارے لئے یہ ضروری ہے کہ تم تین معنی میں الامین بنو۔ایک یہ کہ اللہ کی امانت میں خیانت نہ کرو۔دوسرے یہ کہ رسول کی امانت میں خیانت نہ کرو، تیسرے یہ کہ آپس کی باہمی امانتوں میں خیانت کرنے والے نہ بنو۔خدا کا بنیادی حق عبودیت ہے اللہ تعالیٰ کی امانت میں خیانت نہ کرنے والے کے معنے حقوق اللہ کو پوری طرح ادا کرنے والے کے ہیں۔جو شخص احمدی ہوتا ہے یا احمدی کہلاتا ہے یا احمدی ماں باپ کے ہاں پیدا ہوتا ہے اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حقوق کو ادا کرے۔اللہ تعالیٰ کا بنیادی حق عبودیت ہے یعنی انسان خدا تعالیٰ میں ہو کر ایک نئی زندگی پائے ( خدا تعالیٰ میں ہو کر زندگی پانا خدا تعالیٰ کا حق ہے ) یعنی کامل بندہ بنے۔جو شخص عبودیت کے مقام کو حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرتا وہ حقوق اللہ کی ادائیگی میں کوتاہی کرنے والا ہے۔حقوق العباد دوسراحق حقوق العباد کوادا کرنا ہے اور حقوق العباد میں پہلا حق نفس کا حق ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر کوئی گنہ گار ہوتا ہے تو اس سے تمہیں کیا نقصان پہنچ سکتا ہے اذا اھتدیتم اگر تم ہدایت پر قائم رہو تو تمہیں اس کا کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔پس اپنے نفس کو ہدایت پر قائم رکھنا حقوق العباد میں سے پہلا حق ہے نبی اکرم اللہ نے بھی یہی فرمایا ہے کہ و لنفسک علیک حق اپنے نفس کا بھی تم پر حق ہے نفس کے دوسرے حقوق کی تفصیل میں میں نہیں جاؤں گا۔میں اس وقت اصولی باتیں کرنا چاہتا ہوں اور بتانا چاہتا ہوں کہ ان بہت سے حقوق میں۔