مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 72 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 72

د دمشعل را قل راه جلد دوم فرموده ۱۹۶۷ء 72 ماں کی محبت سے محروم ہو جاتے ہیں۔لیکن ہمارا خدا ہمیشہ زندہ رہنے والا ہے۔اور جو شخص اس کی محبت کو پالیتا ہے اسے کبھی یہ خطرہ نہیں ہوتا کہ کبھی کسی نقص کی وجہ سے وہ محبت ہم سے چھن جائے گی۔اگر وہ محبت ہم سے واپس لے لی جاتی ہے تو صرف اس لئے کہ ہم نے اپنی غفلت کی وجہ سے اس محبت کو کھود یا ورنہ یہ نہیں کہ جس طرح ماں فوت ہوگئی یا ماں بیمار ہوگئی یاماں مفلوج ہوگئی یا ماں دیوانہ ہوگئی تو بچہ ایک محبت سے محروم ہو گیا۔اس طرح انسان اپنے خدا کی محبت سے محروم ہو جائے۔کیونکہ کوئی نقص یا عیب یا بیماری یا کمزوری اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب نہیں کی جاسکتی۔جو شخص ایک دفعہ اس کا پیار حاصل کر لیتا ہے۔اس کا دل اس یقین سے مطمئن ہوتا ہے کہ یہ پیارا ہمیشہ ملتا رہے گا بشرطیکہ وہ ہمیشہ خود کو اس پیار کا مستحق قرار دیتارہے۔اللہ تعالیٰ سے ہمیشہ یہ دعا ہے کہ وہ آپ سب کو اور ہم سب کو بھی یہ توفیق دیتا ہے کہ ہم انہی راستوں پر چلیں جو اس کی رضا کی راہیں ہیں جو اس کے قرب کی راہیں ہیں جن پر چل کر ہم اس کی محبت اور پیار حاصل کرنے والے ہوں اور ہم حقیقی معنی میں اسلام کے خادم اور محمد رسول اللہ علیہ کے فدائی بن کر اس مہم کے فوجی بنیں جو آج غلبہ اسلام کے لئے اس دنیا میں جاری کی گئی ہے۔ہم اس کے خادم بنیں اس کے جاں شار بنیں اور اللہ تعالیٰ ہمیں اس مہم میں حصہ دار بنائے اور اس کی رحمتوں کے ہم اور ہماری نسلیں ہمیشہ وارث ہوتی رہیں۔(آمین) ( تفخیذ الا ذہان مارچ ۱۹۶۸)