مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 592 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 592

592 ہو جائے گا اور یہ دنیا بھی ایک جنت بن جائے گی اور مرنے کے بعد جو جنتوں کا وعدہ ہے نوع انسانی اس کی مستحق ٹھہرے گی۔چار پانچ دن سے بڑی شدید پیچش اور مروڑ کا حملہ رہا ہے مجھ پر اور گرمی بیماری ہے۔لیکن بہر حال میں بڑا خوش ہوں آج یہاں آنے کی توفیق اللہ تعالیٰ نے دی اور میں آپ سے ملا اور دعائیں کرنے کا موقع بھی ملا اور آگے بھی آپ کے چہرے میرے ذہن میں رہیں گے اور کچھ باتیں ضروری میں نے کی ہیں آپ بھولیں بالکل اتنا بڑا فرق ہے آپ میں اور آپ کے غیر میں کہ آج تو آپ بھی نہیں پہچانتے۔آنے والے مورخین جو ہیں وہ تو آپ میں سے ایک ایک پر ایک ایک کتاب لکھ جائیں گئے اگر آپ صحیح راستے پر چلتے رہے۔اس اگر کے ساتھ میں یہ کہ رہا ہوں۔کیونکہ آپ کے ذریعے نوع انسانی کے اس نازک دور میں ایک انقلاب عظیم بیا ہونے والا ہے۔خدا کرے کہ آپ اس انقلاب عظیم کو بپا کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔آمین۔دعا کرلیں دعا کے بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ برکاتہ کہ کر حضور واپس تشریف لے گئے۔