مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 579
579 فرموده ۱۹۸۱ء د و مشعل راه جلد دوم دد امریکی بھی ہیں، یورپین بھی اور مشرقی علاقوں کے لوگ بھی۔وہ خدام کے کارکنوں اور عہدیداروں سے بھی بعض اوقات زیادہ کام کرتے ہیں لیکن کسی کو بتاتے بھی نہیں کسی پر احسان نہیں جتاتے ڈرتے ڈرتے کام کرتے چلے جاتے ہیں۔جو کتاب حضرت اقدس کی ملے پڑھ جاتے ہیں۔حضور نے حاضر خدام کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ بھی پڑھا کریں یہ بہت بڑا خزانہ ہے جس کی قیمت دنیا مل کر بھی ادا نہیں کر سکتی۔حضور نے فرمایا :- خدا کے خزانے پاؤ ، آگے بڑھو ، آگے بڑھو ، آگے بڑھو ! اس کے بعد حضور نے ہاتھ اٹھ کر پر سوز اجتماعی دعا کروائی اس کے بعد خدا حافظ اور السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکتہ کہہ کر واپس تشریف لے گئے۔(بحواله الفضل (۳۰،۲۹ اکتو برا ۱۹۸ء)