مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 530 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 530

ود مشعل راه جلد دوم را فرموده ۱۹۷۹ء 530 محترم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب ایم۔اے سابق صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے اعزاز میں مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کی طرف سے مورخہ ۷ نومبر ۱۹۷۹ء بعد نماز ظہر ایوان مو در بوہ میں ایک الوداعی تقریب منعقد کی گئی اس موقع پر سید نا حضرت خلیفتہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے ایک مختصر خطاب فرمایا۔جو ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنے کے بعد حضور نے فرمایا :- الوداعی اور استقبالیہ تقریبات ایک رنگ تو یہ رکھتی ہیں کہ بس ایک روایت چلی آرہی ہے ایسی تقریبات کے پیچھے جب زندہ جماعتیں ایسی تقریبات منائیں۔ایک زندہ حقیقت ہوتی ہے اور زندہ حقیقت یہ ہے جو ایک شاعر نے کہا ہے کہ : - اذا سي قوول ــــــــــا قَالَ الْكِرَامُ فَعُول کہ جب ہمارا ایک سردار اپنی جگہ چھوڑتا ہے تو اس کی جگہ دوسرا سردار لیتا ہے اور آنے والا بھی اپنی زبان سے شرافت کا اظہار کرنے والا اور اپنے بلند کردار کی غمازی کرنے والا ہوتا ہے۔اور اس کے اعمال بھی ایسے ہوتے ہیں جو میرے الفاظ میں اسلام کے نزدیک ایک بزرگ مسلمان کے ہونے چاہئیں اور یہ زندگی کی علامت ہے۔زمانہ حرکت میں ہے انسانوں کی تاریخ حرکت میں ہے۔زندگی کے ساتھ قول اور فعل ہر دو لگے ہوئے ہیں۔نیکی کی باتیں کرنا نیکی کی باتیں سننا اور ایسے اعمال بجالانا جود نیا میں امن اور آشتی پیدا کرنے والے ہوں ، جو بنی نوع انسان کو محبت اور پیار کے رشتے میں باندھنے والے ہوں، جو دنیا کی ظلمات دور کر کے نور کے پھیلانے والے ہوں۔جس رنگ میں بھی جس مقام پر بھی جس ذمہ داری کے عہدہ پر بھی جس حیثیت میں بھی کوئی شخص ہے وہ ساری عمر ہی اپنی ذمہ داریوں کو نباہتا اور کچھ (کنٹری بیوٹ )Contribute کرتا ہے یعنی انسانیت کی فلاح اور بہبود کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتا ہے اور ایک مجاہدہ میں جہاد کرتے ہوئے نظر آتا ہے۔اللہ تعالیٰ اس حقیقت پر جماعت احمدیہ کو قائم رکھے۔حرکت کئی قسم کی ہے۔ایک حرکت یہ کہ بچہ پیدا ہوتا ہے۔پھر بڑا ہوتا ہے۔پھر اطفال میں شامل ہوتا ہے پھر خدام الاحمدیہ میں آتا ہے پھر انصار اللہ میں جاتا ہے۔جب بلوغت کو پہنچتا ہے ذمہ داریاں اس کی بڑھ جاتی ہیں۔بلوغت سے پہلے (عمل کے لحاظ سے بلوغت ہے ) اس کی ذمہ داری ہے کہ بالغ ہونے کے بعد جو ذمہ داری پڑے گی اس کے لئے تیاری کرے۔ایک تو یہ حرکت ہے۔ایک دوسری حرکت ہے نوع انسان کی۔ایک نسل کے بعد دوسری نسل۔دوسری نسل کے بعد تیسری نسل۔یہ حرکت بھی جاری ہے کیونکہ اس دنیا میں