مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 506 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 506

مشعل راه جلد دوم د را فرموده ۱۹۷۹ء خدام الاحمدیہ کی سالانہ تربیتی کلاس کی اختتامی تقریب سے حضور کا خطاب- (خلاصہ ) 506 حضور نے تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا جس زمانہ میں ہم اور آپ پیدا ہوئے ہیں یہ ترقیات کا زمانہ ہے۔یہ ترقیات دو قسم کی ہیں اور انہوں نے بنی نوع انسان کو دو حصوں میں بانٹ کر رکھ دیا ہے۔ایک تو دنیوی ترقیات ہیں جن کے زیر اثر انسانوں کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔اس ضمن میں حضور نے سائنسی ترقی اور نت نئی ایجادات اور انسانی زندگی پر ان کے اثرات کا کسی قدر تفصیل سے ذکر فر مایا اور علی الخصوص انسان کے چاند پر پہنچنے اور ستاروں اور سیاروں تک پہنچنے کی کوششوں کی طرف بھی اشارہ فرمایا۔دنیوی ترقیات اور اشاعت اسلام اس کے بعد حضور نے خاص اس زمانہ میں روحانی ترقی کے غیر معمولی سامانوں کا اشارہ ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ دنیوی ترقیات کی وجہ سے دنیا بھر میں جو انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں وہ اشاعت اسلام میں ممد ثابت ہورہی ہیں۔چنانچہ چھاپہ خانوں کی ایجاد کتب کی وسیع پیمانے پر اشاعت کے انتظامات نیز ٹیلیفون، ٹیلیگراف ٹیکس ریڈیو اور ٹیلیویژن کی ایجادات نے اشاعت اسلام کے کاموں میں بھی سہولتیں پیدا کر دی ہیں۔خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ وہ انسان جو چاند اور ستاروں تک پہنچنے کی جد و جہد کے دوران آسمان کی کھال کی کھوج لگانے میں الجھا ہوا ہے وہ اسلام کی آغوش میں آکر روحانی ترقیات بھی حاصل کرے اور پرواز کرتا ہوا ساتویں آسمان تک جاپہنچے۔پہلے زمانوں میں ہزاروں مسلمان ایسے گزرے ہیں جو آنحضرت امیہ کی کامل اتباع کر کے ساتویں آسمان تک پہنچے اور انہوں نے دوسروں کو سماء روحانی کا پرندہ بنانے کا کارنامہ انجام دیا۔حضور نے فرمایا اب خدا تعالیٰ نے عالمی بنیادوں پر یہی کارنامہ سرانجام دینے کی ذمہ داری ہمارے اور آپ کے کندھوں پر ڈالی ہے۔وہ چاہتا ہے کہ روئے زمین پر ایسا حسین معاشرہ قائم ہو جائے جو انسانی دکھوں اور مصیبتوں کا خاتمہ کر دے اور ایسی روحانی خوشی و خوشحالی سب انسانوں کو میسر آ جائے کہ وہ اس دنیا میں ہی جنت میں زندگی بسر کرنے لگیں اور اگلے جہان میں بھی جنت ہی ان کا ٹھکا نہ ہو۔احمدی نوجوانوں کا کام اس کا نام ہے اسلامی معاشرہ۔اس معاشرہ کو قائم کرنا آپ ( یعنی احمدی نو جوانوں) کا کام ہے۔آپ نے اپنے عملی نمونہ سے دنیا والوں پر یہ ثابت کرنا ہے کہ اس وقت جو زندگی وہ گزار رہے ہیں وہ بہت ہی کم تر