مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 46
فرمودہ ۱۹۶۷ء 46 د دمشعل راه جلد دوم بلکہ وہ یونیورسٹی میں اول آئے ہیں۔کسب کمال کن کہ عزیز جہاں شوی جب تم اپنے اندر کمال پیدا کر لو گے تو دنیا تمہارے عقائد کو تسلیم کرے یا نہ کرے لیکن وہ آپ کی قدر کرنے لگ جائے گی اور آپ کی عزت اور احترام کرنے پر مجبور ہوگی۔پس آج آپ کو میری نصیحت یہی ہے اور یہ بڑی بنیادی اور اہم نصیحت ہے اور میں اسے بار بار دہرانا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب پڑھنے کی عادت ڈالیں اس کے نتیجہ میں آپ شیطان کے بیسیوں حملوں سے محفوظ ہو جائیں گے اور خدا تعالیٰ کی نگاہ میں آپ کی عزت ہوگی اور آپ کی زندگی کے کاموں میں اللہ تعالیٰ برکت ڈالے گا اور جب وہ وقت آئے گا کہ دنیا پکارے گی ہمیں استاد چاہئیں۔ہمیں سکھانے والے چاہئیں تو آپ میں سے ہر ایک اس قابل ہوگا کہ وہ استاد بن سکے۔اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا کا استاد بنے کی توفیق عطا کرے اور ہمیں توفیق دے کہ ہم آپ کو ان راہوں پر چلائیں جن کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کا فضل آپ کے شامل حال ہوا اور اللہ تعالیٰ کی رضا کی جنت اس دنیا میں بھی اور اُخروی زندگی میں بھی آپ کو ملے۔