مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 484
د مشعل راه جلد دوم فرموده ۱۹۷۸ء 484 لکڑی کا بنا ہوتا ہے۔اسے کوئی گالی دے تو چونکہ اس کے اندر کوئی احساس اور زندگی نہیں۔وہ تو ایک بے جان چیز ہے اسے کیا دکھ پہنچے گا۔مطلب یہ تھا کہ بت پرست کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچاؤ۔تم ان کو پیار سے سمجھاؤ۔شرک کے خلاف اور توحید کے حق میں تعلیم بتاؤ۔شرک کے نقائص بتاؤ لیکن ان کے بتوں کو گالیاں نہ دو تا کہ بت پرستوں کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچے۔آج کے احمدی بچے کل کے جوان پس تم بچے ہو لیکن مجھے تم بچے نظر نہیں آتے۔تم تو کل کے جوان ہو۔تم تو مستقبل کے اسلام کے پہلوان ہو پس اس نہج پر تمہاری تربیت ہونی چاہیئے۔اور تمہیں اپنے دلوں میں یہ عہد کرنا چاہیئے کہ دنیا جو مرضی کہے اور جو مرضی کر لے تم ہمیشہ دنیا کے سامنے اسلام کا عمدہ نمونہ پیش کرو گے اور اسلام کی حسین تعلیم کو دنیا کے سامنے پیش کرو گے۔یہ تمہیں میری نصیحت ہے۔اس کو ہمیشہ یاد رکھو۔اور اب اس کے ساتھ میں آپ سے رخصت ہوتا ہوں۔( بحوالہ تشخيذ الاذهان نومبر دسمبر ۱۹۷۸ء)