مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 45
45 فرمودہ ۱۹۶۷ء دو مشعل راه جلد دوم یتے۔غرض ملفوظات کے ایک ایک حصہ میں سینکڑوں مسائل بیان ہوئے ہیں۔جس طرح سیمنٹ کی نئی بنی ہوئی دیوار پر آپ ناخنوں سے نشان ڈال دیتے ہیں اس طرح آپ کی نسل پر شیطان خراشیں ڈالنے کی کوشش کرتا ہے اور اس کا علاج یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا زیادہ سے زیادہ مطالعہ کیا جائے اور یہ کام آپ کوئی زائد وقت دیئے بغیر کر سکتے ہیں۔صرف نیت کرنے کی ضرورت ہے۔اگر میں مبالغہ نہیں کر رہا تو آپ روزانہ ایک گھنٹے دو گھنٹے کے درمیان وقت ضائع کر دیتے ہیں اگر آپ کو یہ خیال ہو کہ آپ کا وقت ضائع نہیں ہونا چاہیئے تو آپ اس وقت کا ایک حصہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کے مطالعہ میں خرچ کریں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تو وہ شیخ مسیح ہے جس کا وقت ضائع نہیں کیا جائے گا اور ہماری زندگی کا ایک ایک لمحہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ہے اور آپ اسے ضائع کر رہے ہیں اور اس طرح خدا تعالیٰ کی ناشکری کے مرتکب ہورہے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں سے اپنے آپ کو محروم کر رہے ہیں اور جو وقت آپ ضائع کر رہے ہیں اس کا چوتھا حصہ بھی آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا مطالعہ میں خرچ کریں تو آپ دس ہمیں صفحات روزانہ پڑھ سکتے ہیں۔اگر آپ پانچ صفحات روزانہ بھی پڑھیں تو ایک ماہ میں آپ ۱۵۰ اور سال میں ۱۸۰۰ صفحات پڑھ لیتے ہیں اور کہنے کو صرف پانچ صفحات روزانہ ہیں۔اگر آپ یہاں سے یہ عہد کر کے جائیں گے کہ ہم روزانہ پانچ صفحات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کے پڑھیں گے بلکہ میں پانچ کی شرط کو بھی چھوڑتا ہوں اگر آپ تین صفحات روزانہ پڑھنے کا بھی عہد کریں تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ تھوڑے عرصہ ہی میں آپ کے اندر ایک عظیم انقلاب پیدا ہوگا اور اللہ تعالیٰ کی برکتیں آپ پر نازل ہوں گی اور خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم سے آپ کو اس قدر حصہ ملے گا کہ آپ دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈالنے والے ہوں گے۔تھوڑی سی توجہ کی ضرورت ہے اس کے بعد آپ خدا تعالیٰ کی نگاہ میں اس کے ایسے بندے بن جائیں گے جو اس کے پسندیدہ بندے ہوتے ہیں۔آپ دنیا کے راہنما اور قائد بن جائیں گے اور خدا تعالیٰ کی برکتیں آپ حاصل کریں گے لیکن اس قیادت اور راہنمائی اور خدا تعالیٰ کے فضل اور برکتوں کا حصول حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیان کردہ تفسیر قرآن کریم سے باہر نہیں ہوسکتا۔سو میں آپ کو بار بار تاکید کروں گا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب پڑھنے کی عادت ڈالیں تین صفحات روزانہ پڑھنا شروع کر دیں گے تو پھر آپ کو اس کی عادت پڑ جائے گی اور اس کے نتیجہ میں آپ کی پڑھائی پر یا اگر آپ کوئی کام کر رہے ہیں تو آپ کے کام پر قطعاً کوئی اثر نہیں پڑے گا بلکہ یہ مطالعہ ان پر اچھا اثر ڈالے گا اگر آپ میں کوئی پڑھنے والا ہے تو اس مطالعہ کے نتیجے میں اس کے ذہن میں جلا پیدا ہوگی اور اس کے اندر ایک نور پیدا ہوگا اور پھر وہ دوسرے مضامین کیمیسٹری اور انگریزی وغیرہ کو با آسانی سمجھنے لگے گا اور امتحان میں اسے اچھے نمبر ملیں گے اور اگر وہ کوئی کام کر رہا ہے تو اس کے کام میں Efficiency (ایفی شنسی ) پیدا ہو جائے گی پچھلے سال جو طالب علم انجینئر نگ یونیورسٹی میں فرسٹ آئے ہیں وہ مجلس خدام الاحمدیہ کے کاموں میں کافی وقت دیتے تھے۔اس کا ان کی پڑھائی پر کوئی برا اثر نہیں پڑا۔