مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 450
د دمشعل دوم فرمودہ ۱۹۷۷ء 450 فتح ہوگی اور شیطانی قوتیں ہلاک ہو جائیں گی اور ایک مدت تک خدا کا جلال اور عظمت اور پاکیزگی اور تو حید زمین پر پھیلتی جائے گی اور وہ مدت پورا ہزار برس ہے جو ساتواں دن کہلاتا ہے بعد اس کے دنیا کا خاتمہ ہو جائے گا۔سو وہ میچ میں ہوں اگر کوئی چاہے تو قبول کرے“ لیکچر لا ہور صفحہ ۳۲ ۳۳ بحوالہ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۷۸-۱۷۹) خلافت احمد یہ عظمت واہمیت پس چونکہ یہ شیطان کے ساتھ آخری جنگ ہے اور چونکہ یہ شر اور خیر کے درمیان آخری معرکہ آرائی ہے اور چونکہ شیطان کی ساری کی ساری تدبیریں اس میں استعمال کی جانے والی ہیں اس لئے آپ نے فرمایا کہ دنیا میں ایسی جنگ جو دین اور لادینیت، خیر اور شر کے درمیان لڑی جانی ہے۔وہ آدم کی نسل میں اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئی۔اور یہ وہی زمانہ ہے جس میں ہم داخل ہو چکے ہیں۔اس جنگ میں شیطان کو مغلوب کرنے کے لئے اور اسے اس کی تدبیروں میں نا کام کرنے کے لئے اور اسلام کے حق میں آخری فتح حاصل کرنے کی کوشش کرنے کے لئے ضروری ہے کہ جو منصوبے تیار کئے جائیں ان کے اندر یکجہتی ہو یہ نہیں کہ افریقہ میں کوئی اور منصوبہ تیار کیا جارہا ہے۔یورپ میں کوئی اور منصوبہ تیار کیا جارہا ہے۔امریکہ میں کوئی اور منصوبہ تیار کیا جارہا ہے۔دوسرے ممالک اور جزائر وغیرہ میں کوئی اور منصوبہ تیار کیا جارہا ہے لیکن یحجہتی اس صورت میں پیدا ہو سکتی ہے کہ ایک وجود ہو جو منصوبہ تیار کرنے والا ہو اور وہ وجود جو ہے وہ جماعت احمدیہ کی خلافت ہے۔آپ میں سے بہت سے سمجھتے ہیں کہ جماعت احمدیہ کی خلافت کس چیز کا نام ہے اور بہت سے نہیں سمجھتے۔اس خلافت کی ایک صفت یہ ہے کہ اس خلافت کو اللہ تعالیٰ نے قائم کیا ہے اور خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے کہ میں اس خلافت کے ذریعہ اپنی قدرتوں کا زبردست ہاتھ دکھاؤں گا۔یہ خدا تعالیٰ کی تائید یافتہ خلافت ہے۔اس خلافت کا ایک وجود ہے، خلافت تو روح ہے اور اس کا جسم بھی ہے۔( یعنی جماعت احمدیہ جسم ہے ) روح اور جسم مل کر ایک وجود بنتے ہیں۔خلیفہ وقت اور جماعت احمد یہ۔ایک ہی چیز کے دونام ۶۷ء میں ڈنمارک میں کوپن ہاگن کے مقام پر چند عیسائی پادری مجھ سے ملنے آئے ان میں سے ایک نے مجھے کہا کہ جماعت احمدیہ میں آپ کا کیا مقام ہے۔میں نے اسے جواب دیا کہ میرے نزدیک آپ کا سوال درست نہیں ہے اس لئے کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جماعت احمدیہ کا امام اور جماعت احمد یہ ایک ہی چیز کے دو نام ہیں یعنی خلیفہ وقت اور جماعت دونوں مل کر ایک وجود بنتے ہیں اسی لئے خلافت کا یہ کام ہے کہ وہ جماعت کے دکھوں کو دور کرنے کی کوشش کرے، خلیفہ وقت آپ کے لئے دعا کریں۔خلیفہ وقت بعض دفعہ ایسے حالات آتے ہیں کہ وہ ہفتوں ساری ساری رات آپ کے لئے دعائیں کر رہا ہوتا ہے جیسے ۷۴ء کے حالات میں دعائیں کرنی پڑیں۔