مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 446 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 446

دومشعل دوم فرمودہ ۱۹۷۷ء 446 ۶ نومبر ۱۹۷۷ء کی سہ پہر کو مسجد اقصی کے صحن میں سیدنا حضرت خلیفہ مسیح الثالث نے خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع سے جو الوداعی خطاب فرمایا تھا اس کا مکمل متن ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا: - ہمارا قدم آگے بڑھنا چاہیے ہمارے سالانہ اجتماع ہر سال ہوا کرتے ہیں لیکن بیچ میں کچھ وقفہ پڑ گیا۔۷۳ء کے بعد چوتھے سال یہ اجتماع ہوا ہے۔کچھ اس کی وجہ سے اور کچھ میں سمجھتا ہوں مرکزی منتظمین کی سستی کی وجہ سے ۷۳ء کی نسبت اس اجتماع میں کم مجالس شامل ہوئی ہیں حالانکہ ۷۳ء کی نسبت بیسیوں نئی مجالس اور جماعتیں پاکستان میں قائم ہو چکی ہیں۔امسال شامل ہونے والی مجالس کی تعدا د ۴۹۳ ہے جبکہ ۷۳ء میں ۵۴۶ تھی۔خدام بیرون ۱۹۵۴ اور ربوہ کے ۱۸۵۶ کل خدام ۳۸۱۰۔اب جو غلطی ہوگئی وہ تو ہو گئی۔اللہ تعالیٰ معاف فرمائے۔آئندہ سال یہ غلطی نہیں ہونی چاہیے۔ہمارا قدم آگے بڑھنا چاہیے۔دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ خدام الاحمدیہ کے ذمہ چندہ اطفال الاحمدیہ وقف جدید لگایا گیا ہے۔یعنی احمدی گھرانوں میں چھوٹی عمر کے اطفال اور ناصرات (بھائیوں اور بہنوں) کے ذمہ سالِ رواں کے لئے مجموعی طور پر ایک لاکھ کا بجٹ تجویز ہوا تھا اس میں سے وعدے ۶۸ ہزار کے ہوئے اور وصولی اس وقت تک صرف ۲۸ ہزار کی ہے۔اس لئے میں خدام الاحمدیہ کے ہر جگہ کے مقامی عہدیداران ، خواہ وہ اس اجتماع میں شامل ہوئے ہیں یا سستی کی وجہ سے نہیں آسکے، کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ ایک تو اپنے بجٹ کے مطابق وعدے پورا کرنے کی کوشش کریں اور دوسرے وصولی کی رفتار بھی بڑھائیں اس وقت تک وصولی غالباً نصف ہونی چاہیے تھی اس میں ۲۸ ہزار کی کمی ہے اس کمی کو پورا کرنے کی طرف توجہ کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔میں نے جمعہ کے روز اپنی افتتاحی تقریریا میں آپ بھائیوں اور بچوں کو اس طرف توجہ دلائی تھی کہ محمد رسول اللہ ﷺ کا بپا کردہ انقلاب عظیم آخری زمانے میں عروج کی منزلیں طے کرنے کے لئے زمانہ کے لحاظ سے اپنے دوسرے دور میں داخل ہو چکا ہے اور اس زمانہ کے متعلق قرآن کریم میں پیشگوئی کی گئی ہے اور محمد رسول اللہ اللہ کے ذریعہ امت ( یہ تقریر اسی جلد کے صفحہ 435 پر درج ہے۔ایاز )