مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 424 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 424

دومشعل دوم فرموده ۱۹۷۵ء 424 عزیز بھائیو اور بہنو! پیغام امام جماعت احمدیہ کا احباب جماعت کے نام السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ گذشتہ کئی ماہ سے خاکسار بیمار چلا آ رہا ہے۔اگر چہ اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے کافی افاقہ ہے لیکن ابھی پوری صحت ہونے میں نہیں آرہی۔طبی مشورہ بھی یہی ہے۔بزرگان جماعت پاکستان بھی یہی مشورہ دے رہے ہیں اور بیرون پاکستان کے دوست بھی یہ خواہش رکھتے ہیں کہ میں باہر جا کر تشخیص اور علاج کراؤں۔اس لئے دُعاؤں اور استخارہ کے بعد چند ہفتوں کے لئے پاکستان سے باہر جارہا ہوں۔سب دوست دعا فرما دیں کہ اللہ الشافی اپنے فضل و کرم سے تشخیص و علاج کا یہ زمانہ مختصر کر دے اور میں جلد تر صحت کے ساتھ واپس لوٹوں۔آمین ہمارے رب کریم نے جو ذمہ داریاں ہمارے کمزور کندھوں پر ڈالی ہیں اور ان فرائض کی ادائیگی پر جن بشارتوں کا وعدہ کیا ہے۔وہ ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم کامل اطاعت کے ساتھ ، پورے جذبہ ایثار کے ساتھ ، ساری شرائط کے ساتھ عمل صالح کے ہر پہلو کو حسین بناتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی کامل اطاعت کا نمونہ پورے اندرونی اتحاد کے ساتھ اور بنی نوع انسان کی کامل ہمدردی اور خیر خواہی کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کریں اور حضرت خاتم الانبیاء محمدرسول اللہ ﷺ کے اسوہ کے مطابق، اپنی زندگیاں ڈھالنے والے ہوں۔یاد رکھیں کہ ہم کسی کے بھی دشمن نہیں سب کے لئے ہی دعا کرنے والے ہیں۔سب کے لئے ہی اپنے رب کریم سے خیر کے طالب ہیں اور پورا بھروسہ رکھتے ہیں کہ ہمارا محبوب خدا دنیا کی نجات کے سامان پیدا کرے گا اور نوع انسانی اس کے قدموں میں اکٹھی ہو جائے گی اور امت واحدہ بن جائے گی۔ہر دل میں محمد رسول اللہ ﷺ کا پیار موجزن ہو جائے گا۔پس آپس میں بھی پیار اور اتحاد سے رہیں اور نوع انسانی کے لئے بھی دعائیں کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کہ دکھوں کو حقیقی سکھ میں بدل دے۔جہاں آپ میرے لئے اور جماعت کے لئے دعائیں کر رہے ہوں گے وہاں اپنے وطن عزیز کے لئے بھی دعائیں کریں کہ خوشحالی و استحکام اور ترقیات کے سامان پیدا ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔اُس کی رحمت