مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 420 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 420

ل راه جلد دوم فرموده ۱۹۷۴ء 420 دومشعل ہے کیونکہ کوئی ایک احمدی ایک شہر میں اور کوئی دوسرا دو سو میل دور۔میں نے بتایا تھا کہ سوڈان میں ایک ہی خاندان ۱۹۳۰ ء میں احمدی ہوا اور وہ ابھی تک احمدی ہے اس کا رابطہ مرکز سے کوئی نہیں تھا۔اب اچانک ہوا وہ بھی مغربی افریقہ کے ایک ملک میں۔تو اس طرح احمدی تو شاید ہر ملک میں ہوگا لیکن جہاں جماعتیں بنائی جاسکیں ایسے حالات میں وہ کام بھی ہم نے ان پندرہ سالوں میں کرنا ہے اور بہت سی تیاری کرنی ہے تو یہ صدی دوسری صدی کے استقبال اور اس کی تیاریوں کی تکمیل کیلئے ہے اور تیاری کے نقطہ نگاہ سے اس صدی کے یہ سال بہت اہم ہیں آپ خود سوچیں اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی ، صحت مند، تقویٰ کی بنیادوں پر گذرنے والی زندگی عطا کرے آپ میں سے ایسے بھی ہیں کہ جب وہ اس صدی میں داخل ہو رہے ہوں گے تو تمیں پینتیس سال کے ہوں گے، کوئی چالیس سال کی عمر کو پہنچ رہے ہوں گے اور اس صدی میں داخل ہو رہے ہوں گے بہر حال جونئی اور جوان نسل ہے اس کی ذمہ داریاں بڑوں کی نسبت بہت زیادہ ہیں کیونکہ بڑے تو اپنی عمر کے لحاظ سے اپنے وقت میں اس دنیا کو چھوڑ کر اللہ تعالیٰ سے انعام حاصل کرنے کیلئے دوسری دنیا میں چلے جاتے ہیں یہی اللہ تعالیٰ کا قانون ہے لیکن اکثر نوجوان اور بچے ( اطفال بھی یہاں آئے ہوئے ہیں) جس وقت اپنی بھر پور جوانی میں پہنچیں گے اور جس وقت انتہائی قربانیوں کا وقت آئے گا اور وہ اللہ کے فضل سے قربانیاں دے رہے ہو نگے۔ان کے اوپر بڑا بوجھ پڑے گا اسی لئے ہماری یہ خواہش ہوتی ہے کہ یہاں زیادہ سے زیادہ ہمارے بچے اور خدام آئیں اور خدام الاحمدیہ کے منتظمین کو اللہ تعالی زیادہ سے زیادہ صحیح رنگ میں آپ کی تربیت کرنے کی توفیق دے بہت سے مضامین ہیں جو نئے ہیں اس لئے کہ نئے مسائل کو ان کے ذریعہ ہم نے حل کرنا ہے ان کی طرف معلوم نہیں آپ کو توجہ دلائی گئی ہے یا نہیں مجھے تو افسوس ہے کہ میں بیماری کی وجہ سے زیادہ آپ کے پاس نہیں آسکا۔بہر حال ذمہ داریاں آپ پر بے حد پڑنے والی ہیں اور اللہ تعالیٰ نے ہم سب کو یہ بشارت دی ہے کہ جتنی بھی زمانہ کے حالات کے مطابق اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ پر ذمہ داریاں ڈالے گا اسی کے مطابق اپنے فرشتوں کی افواج کو بھیج کر اور اپنی رحمت کے دروازے آسمانوں سے کھول کر آپ کے لئے ان ذمہ داریوں کے اٹھانے کی توفیق و ہمت حاصل کرنے کے سامان بھی پیدا کرے گا اور آپ کی طاقتوں میں اضافہ کرے گا اور کوئی بوجھ جو آپ کے کندھوں پر ڈالا جائے گا وہ نا قابل برداشت نہیں ہوگا۔یہ آپ کبھی نہیں کہیں گے کہ بوجھ تو زیادہ ڈال دیا گیا مگر اس کے مقابلہ میں ہمارے رب نے ہمیں طاقت نہیں دی کہ حالات کے مطابق اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ پر ذمہ داریاں ڈالے گا، اسی کے مطابق اپنے فرشتوں کی افواج کو بھیج کر اور اپنی رحمت کے دروازے آسمانوں سے کھول کر آپ کے لئے ان ذمہ داریوں کے اٹھانے کی توفیق و ہمت حاصل کرنے کے سامان بھی پیدا کرے گا اور آپ کی طاقتوں میں اضافہ کرے گا اور کوئی بوجھ جو آپ کے کندھوں پر ڈالا جائے گا وہ نا قابل برداشت نہیں ہوگا۔یہ آپ کبھی نہیں کہیں گے کہ بوجھ تو زیادہ ڈال دیا گیا مگر اس کے مقابلہ میں ہمارے رب نے ہمیں طاقت نہیں دی کیونکہ اسلام کہتا ہے کہ جتنا بوجھ ہمارا رب ہم پر ڈالے گا اسی کے مطابق ہمیں طاقت بھی دیتا چلا جائے گا۔اسی کے لئے ہمیں یہ دعا سکھائی