مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 411 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 411

دو مشعل را س راه جلد دوم فرموده ۱۹۷۳ء 411 جن کے متعلق معاندین نے بھی یہ کہا تھا کہ وہ جھوٹ نہیں بولتے اور پھر دوسرے لاکھوں، کروڑوں اولیاء اللہ کی گواہیاں موجود ہیں جو اسلام سے پہلے بھی اور بعد میں بھی پیدا ہوتے رہے ہیں۔جب ان راستبازوں کی جنگی تعداد لاکھوں کروڑوں میں ہے اور جن کا زمانہ آدم سے لے کر آج تک پھیلا ہوا ہے یہ گواہی موجود ہے کہ انسان کو روحانی استعداد میں بھی دی گئی ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان کی نشو ونما بھی ہوتی رہی ہے، خود ہم نے روحانی طور پر اللہ تعالیٰ کی صفات کے حسین جلوے دیکھے اور اللہ تعالیٰ کے پیار کو پایا۔پس لاکھوں راستبازوں کی گواہی کے بعد اگر آج کوئی شخص روحانی طاقتوں کا انکار کرتا ہے تو اُس کی سمجھ بوجھ پر میں لاز ما شک وشبہ پیدا ہوگا۔غرض اگر انسان کو روحانی طاقتیں دی گئیں اور یقیناً انسان کو جسمانی دینی اور اخلاقی طاقتوں کے علاوہ روحانی طاقتیں بھی دی گئی ہیں۔تو پھر آج دنیا میں وہ کون سا ازم (نظریہ ) ہے جو دعوی کرتا ہو کہ وہ ان روحانی طاقتوں کی صحیح نشو و نما کرنے کا بھی اہل ہے۔ان کو تو روحانی طاقتوں کا پتہ ہی نہیں ہے وہ یہ دعوی کیسے کر سکتے ہیں۔پس ہم لوگوں سے کہتے ہیں کہ ہم سے سرمایہ داری اشتراکیت اور سوشلزم کی باتیں نہ کرو۔ہم سے ہمارے پیارے رب اور ان کے رسول ﷺ کی باتیں کرو کہ جن کے نام کو بلند کرنے کے لئے آج ہماری جماعت روحانی جنگ لڑ رہی ہے۔اور یہ وہی جنگ ہے جس کے متعلق خدائے قادر وتوانا کی بشارت ہے کہ یہ جنگ اسلام کی فتح پر منتج ہوگی۔اسلام ساری دنیا پر غالب آئے گا۔پس خدام کو یہ یاد رکھنا چاہیئے کہ یہ وہ بشارتیں ہیں جو ہمیں دی گئی ہیں۔یہ وہ حسین کلمات ہیں جو ہمیشہ ہمارے کانوں میں پڑتے اور ہمارے دماغوں میں گونچتے رہنے چاہیئیں۔ہمارے خدام اس فوج کے سپاہی ہیں جو صف اول میں لڑ رہے ہیں۔صف اوّل صرف وہی نہیں ہوتی جو محاذ پر برسر پیکار ہوتی ہے وہ بھی صف اوّل ہی ہوتی ہے جو محاذ پر جانے کے لئے تیاری کر رہی ہوتی ہے۔اس تیاری میں بھی فرق نہیں آنا چاہیے۔ہم تو روز خدا تعالیٰ کی قدرتوں اور رحمتوں کے نظارے دیکھ رہے ہیں۔اسلام کے حق میں ایک انقلاب عظیم بپا ہو چکا ہے۔وہ لوگ جن کی زبانیں آنحضرت ﷺ کو برا کہتے نہ ھتی تھیں اس سفر میں جب میں نے ان کے سامنے اسلام کی تعلیم پیش کی تو ان میں سے کسی نے اپنا سر نفی میں نہیں بلایا بلکہ وہ اپنا سر اثبات میں ہلاتے رہے جس سے ظاہر ہوتا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ جو کچھ میں کہہ رہا ہوں وہ ٹھیک ہے۔اسلام کی اچھی تعلیم ہے جسے وہ پسند کرتے ہیں۔اس سے اور بہت سی باتیں نکلتی ہیں جن کے بیان کرنے کا یہ وقت نہیں ہے۔بہر حال یہ ایک حقیقت ہے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ یہ حقیقت اتنی اہم ہے کہ اس زمانے میں اس سے اہم اور کوئی حقیقت نہیں ہے کہ مہدی معہود کی بعثت کے ساتھ ایک انقلاب عظیم بپا ہو چکا۔بگل بجادیا گیا۔آسمانوں سے یہ آواز بلند ہوگئی کہ شیطان کے مقابلہ میں جس آخری غلبہ کی پیشگوئی کی گئی تھی اور اسلام کے عالمگیر غلبہ کی جو بشارتیں دی گئیں تھیں۔ان کے پورا ہونے کا وقت آگیا اور جماعت احمدیہ کو اس کے لئے تیار کیا گیا ہے۔یہ ایک