مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 404
404 فرموده ۱۹۷۳ء دو مشعل راه جلد دوم پس یہ وہ جنگ ہے جو دیگر مذاہب اور اسلام کے درمیان جاری ہے۔اس جنگ کو فتح کرنے کے لئے ہم سب کو تیار کیا جارہا ہے۔یہ وہ عظیم الشان ذمہ داری ہے۔جسے ہم نے بہر حال نباہنا ہے۔اسی لئے میں نے اپنی بہنوں اور بچوں سے کہا تھا کہ ہم ان کو مفلوج نہیں دیکھنا چاہتے۔کیونکہ جماعت احمد یہ ایک مفلوج کی حیثیت سے نہ یہ جنگ لڑ سکتی ہے اور نہ یہ جنگ جیت سکتی ہے۔اسلام کے نزدیک مرد اور عورت میں کوئی فرق نہیں۔برکات کے حصول کے لحاظ سے بھی اور ذمہ داریوں کے بوجھ کو اٹھانے کے لحاظ سے بھی دونوں ایک مقام پر کھڑے ہیں۔چنانچہ قرآن کریم کہتا ہے۔من عمل صالحاً من ذكر او انثى وهو مومن فلنحيينه حيوة طيبة۔(النخل ۹۸) یعنی نیکی کے حصول میں مرد اور عورت میں کوئی فرق نہیں ہے۔اس لئے اسلام کی اس آخری جنگ کو جیتنے کے لئے مردوں اور عورتوں کو شانہ بشانہ کام کرنا پڑے گا۔یہ ایک حقیقت ہے کہ جماعت احمد یہ ایک چھوٹی سی جماعت ہے جس پر ایک بہت بڑی مہم سر کرنے کی ذمہ داری عائد کر دی گئی ہے۔یہ اتنی عظیم جنگ ہے کہ تمام دنیا اسلام کو مٹانے کے درپے اور کھلم کھلا حملہ آور ہے۔یہ جنگ اتنی عظیم جنگ ہے کہ انسانی تاریخ میں اتنی بڑی جنگ پہلے کبھی نہیں لڑی گئی۔ساری دنیا کی طاقتیں اس روحانی جنگ میں اسلام کے مقابل پر آگئی ہیں۔دنیوی جنگوں میں تو بعض علاقے باہر رہ جاتے ہیں۔پچھلی دو جنگیں عالمگیر جنگیں کہلاتی ہیں ان میں بھی دنیا کے کئی حصے شامل نہیں ہوئے تھے۔میرے خیال میں تو دنیا کا صرف ۱/۵ حصہ عملاً شامل ہوا تھا مگر یہ وہ جنگ ہے جس میں ساری دنیا حصہ لینے والی ہے اور اس کا مقابلہ کرنے والی جماعت احمد یہ ایک چھوٹی سی جماعت ہے جو کسی ملک میں زیادہ ہے اور کسی میں کم۔پانچ اس ملک میں ہیں اور پانچ ہزار اس ملک میں اور پانچ لاکھ تیسرے ملک میں ہیں۔غرض ساری دنیا میں بکھری ہوئی ایک چھوٹی سی جماعت ہے لیکن اس کے مقابلے میں ساری دنیا کی مذہبی اور نظریاتی طاقتیں اکٹھی ہوگئی ہیں اور وہ اسلام کو مٹادینا چاہتی ہیں۔کیا ایسی صورت میں ہم ایک لمحہ کے لئے بھی سستی اور غفلت برت سکتے ہیں ؟ نہیں ہرگز نہیں۔پھر میں نے بچوں سے بھی کہا تھا کہ وہ شیطان سے آخری جنگ لڑنے کے لئے تربیت حاصل کر رہے ہیں اور کل انہوں نے اگلی صفوں میں داخل ہو جانا ہے۔مجھے پتہ لگا تو میں بڑا خوش ہوا کہ بچے صبح اٹھ کر یہی نعرے لگا رہے تھے کہ وہ شیطان سے آخری جنگ لڑیں گے۔حضرت مسیح موعود کی بعثت کا واقعہ ایک عظیم واقعہ ہے پس یہ کوئی بھولنے والی چیز نہیں ہے۔یہ ایک بہت زبردست واقعہ ہے جو دنیا میں رونما ہو چکا ہے۔اگر کسی گھر میں یا کسی خاندان میں ایک برکت والا بچہ پیدا ہو جاتا ہے تو برسوں اسے یادرکھا جاتا ہے تو پھر دنیا میں یہ جو