مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 364
364 -1 فرموده ۱۹۷۲ء د مشعل راه جلد دوم دد ان کے قریب ہی خشکی ہے جس پر وہ آباد ہو سکتے ہیں۔کیونکہ فاختہ کی پرواز چند میل سے زیادہ نہیں ہوسکتی۔یہ کہ اس خشکی پر زیتون موجود ہے جو بہت عمدہ غذا ہے۔یہ انقلاب انسانی ذہن اور قومی کو ایک درجہ اور آگے لے گیا اور اس نے لوگوں کو تیسرے انقلاب کے قبول کرنے کے لئے تیار کیا اس دوسرے انقلاب کا زمانہ حضرت موسیٰ علیہ السلام تک ممتد ہے درمیان میں بہت سے انبیاء آئے جن کی بعثت کی دواغراض تھیں۔-1 -۲ تیسرا انقلاب یہ کہ اس انقلاب کو کامیاب بنانے کے لئے جد و جہد کریں۔اور تیسرے انقلاب کو قبول کرنے کے لئے انسانی ذہن کو تیار کریں۔اس انقلاب کے بعد انسان کی آبادی جو ایک جگہ اکٹھی تھی اس میں انتشار اور وسعت پیدا ہوگئی۔تیسرا انقلاب حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ میں پیدا ہوا اور محمد رسول اللہ ﷺ کے زمانہ تک رہا۔اس روحانی انقلاب کی علامت سورۃ الحسین میں البلد الامین یعنی خانہ کعبہ بیان کی گئی ہے۔اس انقلاب میں بعض چیزیں نمایاں نظر آتی ہیں۔-1 -۲ دشمنان دین کے مقابلہ میں زیادہ طاقت نظر آتی ہے۔حضرت نوح علیہ السلام کے انقلاب کے زمانہ میں جو گنتی کے لوگ منتشر ہو گئے تھی وہ اس زمانہ تک قوموں کی شکل اختیار کر گئے اور صرف قوم ہی نہیں بنے بلکہ ان میں نیشنلزم کا رنگ نمایاں ہو گیا۔حضرت نوح کے زمانہ میں جو ایک قوم تھی وہ اب کئی ایک مخالفت کرنے والی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے والی اور ایک دوسرے کے حقوق کو پامال کرنے والی قوموں کے رنگ میں آگئی۔چوتھا انقلاب چوتھا انقلاب محمد رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں بپا ہوا۔اور یہی وہ انقلاب ہے جس کے لئے تیار کرنے کے لئے پہلے تینوں انقلاب آئے۔یہ عظیم انقلاب مادی دنیا میں بھی آیا اور روحانی دنیا میں بھی آیا۔کیونکہ اس میں مادی دنیا اور روحانی دنیا کو اس طرح سمودیا گیا ہے۔ان میں ایسا امتزاج پیدا کر دیا گیا ہے کہ ربنا اتنا فی الدنیا حسنة و في الاخرة حسنة کی تفسیر انسان کو نظر آتی ہے اور اس انقلاب کا عظیم مقصد یہ تھا کہ دنیا تو حید سے