مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 230 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 230

دمشعل راه جلد دوم د را فرموده ۱۹۷ء 230 سید نا حضرت خلیفہ مسیح الثالث رحم اللہ تعالی الیہ دورہ مغربی افریقہ کے اختتام پرلندن تشریف لے گئے تھے۔وہاں قیام کے دوران مجلس خدام الاحمدیہ کی خواہش پر حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے محمود ہال میں مجلس خدام الاحمدیہ لندن کے اراکین سے ایک روح پرور خطاب فرمایا۔تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:- بنی نوع انسان کے خادم بن جائیں خطبہ جمعہ میں زیادہ تر آپ خدام کو ہی میں نے خطاب کیا تھا۔اس وقت مختصراً بعض باتیں اور کہ دیتا ہوں۔اول یہ کہ خدمت جس کا بیج آپ نے لگایا ہے ایک ایسی طاقت اپنے اندر رکھتی ہے جو دلوں کو موہ لیتی ہے۔بنی نوع کے خادم بن جائیں اگر آپ حقیقی معنوں میں بنی نوع انسان کے خادم بن جائیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو بنایا ہے تو یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ دنیا کے دل آپ کی طرف متوجہ نہ ہوں اور آپ کے نور سے نور لینے کی خواہش ان کے دلوں میں پیدا نہ ہو۔دنیا میں نفرت اور دشمنی زوروں پر ہے۔محبت ہمدردی غمخواری اور خدمت کے جذبات بہت کم نظر آتے ہیں۔بسا اوقات منہ پر تو محبت، ہمدردی یا خدمت کے کلمات ہوتے ہیں لیکن جب ہم انہی لوگوں کے اعمال کو دیکھتے ہیں تو ہمیں نظر آتا ہے کہ ان حسین الفاظ کے پیچھے ایک نہایت ہی قابل نفرت رُوح کام کر رہی ہے۔افریقہ میں جہاں کا دورہ کر کے ابھی میں آیا ہوں بظاہر محبت کا پیغام لے کر ہی ان ممالک کی فوجوں کے آگے چلنے والے پادری وہاں پہنچے تھے مگر اس آواز کے پیچھے جو بھیانک کھیل کھیلا گیا۔آج اس کا احساس ان اقوام کو ہو گیا ہے اور وہ سمجھ گئی ہیں کہ محبت کا دعوی تھا مگر Exploitation ان کا مقصد تھا۔ان ممالک کے رہنے والوں کو میں نے بڑے پیار کے ساتھ مگر بڑے زور کے ساتھ یہ سمجھایا کہ جو ہونا تھا ہو چکا۔اپنے ماضی کی طرف اب مت دیکھو مستقبل کی فکر کرو اور آگے بڑھو۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں دماغ بھی دیئے ہیں اور مادی ذرائع بھی۔جو اقوام آج تمہیں اپنے سے صدیوں آگے نظر آتی ہیں ان اقوام کے پہلو بہ پہلو تم بھی ترقی کر سکتے ہو بشرطیکہ تم اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کرو۔محنت سے کام لو اور دعاؤں کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضور جھکوتا کہ تمہاری محنت ثمر آور ہو اگر تمہاری نیتیں درست اور تمہارے دلوں میں اخلاص ہو تو تمہیں اللہ تعالیٰ ان سے بھی بڑھ کر علوم دے دے گا۔