مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 198 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 198

د دمشعل دوم صد الله مقام مصطفی من سے حضرت مسیح موعود کی نظر میں فرموده ۱۹۶۹ء 198 اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے آنحضرت ﷺ کے مقام ومرتبہ کے متعلق فرمایا ہے۔مگر ہمارے نبی ﷺ کے معجزات ایسے ہیں کہ وہ ہر زمانے میں اور ہر وقت تازہ بتازہ اور زندہ موجود ہیں۔ان معجزات کا زندہ موجود ہونا اور ان پر موت کا ہاتھ نہ چلنا صاف طور پر اس امر کی شہادت دے رہا ہے کہ آنحضرت ﷺ ہی زندہ نبی ہیں اور حقیقی زندگی یہی ہے جو آپ کو عطا ہوتی ہے اور کسی دوسرے کو نہیں ملی۔آپ کی تعلیم اس لئے زندہ تعلیم ہے کہ اس کے ثمرات اور برکات اس وقت بھی ویسے ہی موجود ہیں جو آج سے تیرہ سو سال پیشتر موجود تھے دوسری کوئی تعلیم ہمارے سامنے اس وقت ایسی نہیں ہے جس پر عمل کرنے والا یہ دعویٰ کر سکے کہ اس کے ثمرات اور برکات اور فیوض سے مجھے حصہ دیا گیا ہے اور میں ایک آیت اللہ ہو گیا ہوں لیکن ہم خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے قرآن شریف کی تعلیم کے ثمرات اور برکات کا نمونہ اب بھی موجود پاتے ہیں اور ان تمام آثار اور فیوض کو جو نبی کریم ﷺ کی سچی اتباع سے ملتے ہیں اب بھی پاتے ہیں چنانچہ خدا تعالیٰ نے اس سلسلہ کو اس لئے قائم کیا ہے تا وہ اسلام کی سچائی پر زندہ گواہ ہو اور ثابت کرے کہ وہ برکات اور آثار اس وقت بھی رسول صلى الله اللہ علی کے کامل اتباع سے ظاہر ہوئے ہیں۔( ملفوظات جلد سوم صفحه ۳۷) اسلام زندہ ضابطہ حیات اسلام کے زندہ مذہب ہونے کے بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام لکھتے ہیں :- زندہ مذہب وہی ہوتا ہے جس پر ہمیشہ کے لئے زندہ خدا کا ہاتھ ہوسو وہ اسلام ہے“۔(کتاب البریہ صفحه ۹۲ ) پھر آپ فرماتے ہیں:۔اسلام کی سچائی ثابت کرنے کے لئے یہ ایک بڑی دلیل ہے کہ وہ تعلیم کی رو سے ہر ایک مذہب کو فتح کرنے والا ہے اور کامل تعلیم کے لحاظ سے کوئی مذہب اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔دوسری قسم کی فتح جو اسلام میں پائی جاتی ہے۔اس کی زندہ برکات اور مجزات ہیں۔(دیباچہ براہین احمدیہ حصہ پنجم صفه هم )