مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 79 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 79

79 فرمودہ ۱۹۶۷ء د و مشعل راه جلد دوم دد نے انہیں یہ اس لئے لکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو عظیم اور قیامت کا نمونہ زلزلہ بتایا ہے اس کا زمانہ بہار بتایا ہے اور بہار کی تعین بھی آپ نے خود کر دی ہے یعنی ضروری اور مئی کے درمیان کا زمانہ اور اس پادری کے اعلان پر تین ماہ پندرہ یا میں دسمبر کو ختم ہوتے ہیں اور چونکہ یہ عرصہ بہار کا نہیں ہوتا اس لئے اس پادری کی پیشگوئی پوری نہیں ہوگی۔دوسرے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس قسم کی پیشگوئی کے بعد لکھا ہے کہ اگر کوئی میرے مقابلہ میں اس قسم کی پیشگوئی کرے گا تو وہ جھوٹا ثابت ہوگا اور نادم ہوگا اور اس کی یہ پیشگوئی پوری نہیں ہوگی۔ان دو چیزوں کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے انہیں کہا تھا کہ ان لوگوں کو جو اس پادری کی طرف متوجہ ہورہے ہیں آپ یہ کہیں کہ تین مہینے کوئی لمبا عرصہ نہیں۔بیشک آپ انتظار کر کے دیکھ لیں اور اگر اس پادری کی باتیں جھوٹی نکلیں تو پھر اس صداقت کی طرف لوٹیں جو اسلام تمہارے سامنے پیش کرتا ہے اور جس کو اسلام کے ایک عظیم جرنیل نے آج دنیا کو پکار کے دنیا کے سامنے پیش کیا ہے یعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا وہ پیغام جو میں انہیں وہاں دے کر آیا تھا۔عیسائیت کی قابل رحم حالت غرض اللہ تعالیٰ نے دنیا میں ایک عظیم انقلاب بپا کر دیا ہے اور یہ انقلاب ہماری کوشش اور محنت کا نتیجہ نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ نے فضل کیا ہے۔اس نے ان لوگوں کے دلوں سے عیسائیت اور حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کی غلو والی محبت کو مٹا کر تختی کو بالکل صاف کر دیا ہے اور اب عوام ہی نہیں بلکہ پڑھے لکھے اور پادری لوگ ان کے خلاف ایسی باتیں کہہ دیتے ہیں جن کو سن کر ہمیں بھی شرم آتی ہے کیونکہ ہم بھی حضرت مسیح علیہ السلام کو خدا تعالیٰ کا برگزیدہ اور پیغمبر یقین کرتے ہیں۔میں نے ان پادریوں کو جو ڈنمارک میں مجھ سے ملنے کیلئے آئے تھے بڑی سنجیدگی کے ساتھ اور جذبہ کے ساتھ کہا کہ اس وقت در حقیقت عیسائیت کی حالت بڑی قابل رحم ہو چکی ہے۔ہمیں تم لوگوں پر رحم آتا ہے۔تو وہ سارے میرا منہ دیکھنے لگے کہ یہ کون سی قابل رحم حالت اب بیان کرے گا۔میں نے ان سے پوچھا کہ کیا تمہیں علم ہے کہ ڈیفینڈر آف فیتھ (Defender of Faith) یعنی محافظ عیسائیت اور محافظ کلیسا کس کا لقب ہے۔انہوں نے اپنے سر نیچے پھینکے اور سارے پادری سوچ میں پڑ گئے کہ یہ ہم سے کیوں یہ سوال کر رہے ہیں۔کوئی تمیں سیکنڈ کے بعد ایک پادری نے سراٹھا کر صرف اتنا کہا آئی نو ( I know) میں نے اس سے کہا۔بتاؤ وہ کون ہے اس پر وہ کہنے لگا کوئین آف انگلینڈ (Queen of England کوڈیفینڈ رآف فیتھ (Defender of Faith) کا خطاب دیا ہوا ہے۔تب میں نے انہیں کہا۔تمہاری حالت قابل رحم اس لئے ہیں کہ وہ جوڈیفینڈ رآف فیتھ ہے (He has to sign sodomy bill) اسے بدمعاشی کے قانون پر دستخط کرنے پڑتے ہیں۔وہ خدام جو اجتماع کی غرض سے یہاں جمع ہوئے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیئے کہ تاریخ انسانی کا بڑا افسوسناک واقعہ ہے کہ انگلستان نے بدمعاشی کی قانونی اجازت دے دی ہے۔اور اس قانون پر اس ملکہ نے