مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 558 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 558

دومشعل ، دوم حسین اخلاق اپنا ئیں فرموده ۱۹۸۱ء 558 پروگرام کا تیسرا حصہ یہ ہے کہ جماعت احمد یہ بحیثیت جماعت اسلام کے حسین اخلاق پر قائم ہو۔اور اصلاح یافتہ معاشرہ اپنے ماحول میں پیدا کرنے کی کوشش کر کے معاشرہ کی برائیوں سے خود کو محفوظ رکھنا اور معاشرہ کو برائیوں سے بچانا آپ کی ذمہ داری ہے اور آپ کی یہ ذمہ داری بھی ہے کہ جو کوئی بھی معاشرہ کو برائیوں سے بچانے کی کوشش میں ہو اس کو آپ کو پورا تعاون حاصل ہو۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ میں اخلاق کو کامل کرنے کے لئے بھی مبعوث ہوا ہوں۔اس وقت چند موٹی باتیں میں آپ کو بتا دوں :- - کوئی احمدی جھوٹ نہیں بولتا۔کسی احمدی کو گالی دینے کی عادت نہیں ہونی چاہئے۔خصوصاًد یہاتی جماعتیں اس طرف متوجہ ہوں۔ہر احمد ہی اپنی بات کا پکا ہو جو عہد کرے وہ پورا کرے جو بات کہے اس کے مطابق اس کا عمل ہو یہ چھوٹی چھوٹی باتوں سے جور بخشیں پیدا ہو جاتی ہیں جماعت کے اندر یا باہر اس قسم کی رنجشیں نہ پیدا ہونے دے۔کوئی احمدی اپنے احمدی بھائی سے نہ دوسرے بھائیوں سے لڑائی جھگڑا نہیں کرے گا۔اگر احمدیوں میں باہمی کوئی اختلاف پیدا ہو جائے تو جہاں تک قانون ملکی اجازت دیتا ہو اس اختلاف کو جماعتی مصالحت کے ذریعہ سے دور کیا جائے اور آپس کی رنجش ہرگز پیدا نہ ہونے دی جائے۔کوشش کرو کہ پیار سے رہو۔کوشش کرو کہ پیار کے ساتھ دنیا کے دل خدا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتو۔اگر تم ایسا کرو گے تو خدا کے پیار کو حاصل کر لو گے اگر تم خدا کے پیار کو حاصل کر لو گے تو ہر دو جہان کی نعمتیں تمہیں مل جائیں گی۔پھر کسی اور چیز کی تمہیں ضرورت نہیں رہے گی۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔( بحوالہ روزنامه الفضل ۴ اکتوبر ۱۹۸۱ء)