مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 525
525 فرموده ۱۹۷۹ء د و مشعل راه جلد دوم نعمتوں سے ان بچوں کو محروم کیا جارہا ہے جن کے دماغ سے خدا کا نام مٹایا جارہا ہے اور کہتے ہیں ہم بڑا احسان کر رہے ہیں۔اپنے دادا کا نام یا درکھنے کیلئے تو نام بتایا جاتا ہے لیکن ہستی باری تعالیٰ کے متعلق یہ کہہ دیا کہ اگر خدا ہے تو خود بخود ہی ان کو پتہ لگ جائے گا۔پھر دادا کا نام کیوں یاد کرواتے ہو آپ ہی پتہ لگ جائے گا۔تو باپ کا نام کیوں بتاتے ہو گھر والے وہ آپ ہی پتہ لگ جائے گا۔خود بخود پتہ نہیں لگا کرتا۔جو حقیقتیں ہیں اس دنیا میں ان کا اظہار کیا جاتا ہے، ان کا علم دیا جاتا ہے، پڑھایا جاتا ہے، تب پتہ لگتا ہے۔دیکھو یہ بجلی ہے۔یہ کتنی بڑی حقیقت ہے۔ایک دنیا کو اس نے روشن کیا۔اور یہ بجلی آواز بھی دور تک پہنچارہی ہے اور روشنی بھی رات کو کرتی ہے۔کتنا فائدہ پہنچایا ہے دنیا کو۔اب کوئی پاگل ہی ہوگا جو کہے کہ بجلی تو ہے اس کے اور تحقیق کرنے کی ، اس کا علم دینے کی ، اس کا علم سیکھنے کی کیا ضرورت ہے۔بجلی ہے آپ ہی پتہ لگ گا انسان کو۔سارے کہیں گے یہ پاگل ہو گیا ہے۔اسی طرح جو کہتا ہے کہ خدا کا نام بتانے کی کیا ضرورت ہے بچے کو خود بخودہی پتہ لگ جائے گا وہ بھی سوجھ بوجھ سے کام نہیں لے رہا۔اور ایسے ممالک میں بسنے والے بچوں کا مستقبل بھی روشن نہیں۔ایسے بچوں کے مقابلہ میں تمہارا مستقبل، اے احمدی بچو! کہیں زیادہ روشن ، خوشحال اور خوشیوں سے معمور ہے۔پھر سرمایہ دار ممالک ہیں۔وہ سمجھتے ہیں کہ بس کسی مذہب کی طرف منسوب ہو جانا کافی ہے۔وہ دین اور مذہب کے حقیقی ثمرات سے محروم ہیں۔ان کی ساری کوششیں دنیا کیلئے ہیں، مگر جہاد اور مجاہدہ کی روح سے محروم۔اسلام نے بھی بہت زور دیا ہے کوشش اور سعی پر اور فرمایا ہے :- لیس للانسان الا ما سعی مگر خدا کہتا ہے میری نعمتیں دنیوی بھی دینی بھی بے شمار ہیں لیکن جتنی کوشش کرو گے اتنا پاؤ گے۔لیس للانسان الا ما سعی مگر ساتھ یہ بھی فرمایا دنیا کیلئے کوشش بھی دین کی خاطر ہونی چاہیے۔بہر حال بچے بچے میں بہت فرق ہے۔تمہارا مستقبل دنیا کے سارے بچوں سے زیادہ روشن ہے۔اس لئے کہ تمہیں خدا نے وعدہ دیا کہ تمہارے ذریعہ سے اسلام غالب آئے گا۔جب تم بڑے ہوگے، دین اسلام سیکھو گے، دعائیں کرو گے، زندہ خدا سے تمہارا زندہ تعلق پیدا ہو جائے گا، خدا کی راہ میں تم قربانیاں کرنے والے ہو گے تمہارے دل میں نوع انسانی کا درد ہو گا۔جو خدا سے دور ہیں ان کیلئے تمہارے دل تڑپیں گے تمہارے دل میں یہ خواہش پیدا ہوگی کہ یہ بھی خدا کو پہچانیں اور محمد اللہ کے پیار کے حلقے کے اندر داخل ہو جائیں، تمہارے ذریعہ سے تمہاری تربیت کے بعد اللہ تعالیٰ تمام دنیا میں اسلام کو غالب کرے گا۔خدا تعالیٰ کی محبت کو قائم کرے گا، محمد کا جھنڈا ہر دل میں گاڑا جائے گا اور قریہ قریہ میںمحمد محمد نے کی آواز گونجے گی۔وہ وقت آنے والا ہے اور اس وجہ سے تمہارا خدا تم سے بے حد پیار کرے گا۔اور تمہارا مستقبل یہ ہے۔ذمہ داری ہے تمہاری بڑی لیکن اتنے عظیم وعدے ہیں دین و دنیا کی ترقیات کے جب تم ان لوگوں کی خدمت کرو گے اور خدا کے قریب لاؤ گے اور اتنی نعمتیں ان کے سامنے رکھ دو گے خدا تعالی کی تو کتناوہ بدلہ تمہیں دیں گے۔پیار کے نتیجہ میں ان کے دلوں میں تمہارا پیار ہوگا اور پھر کس چاہت اور خوشی سے وہ تمہاری باتوں پر کان دھریں گے اور تمہارے پہلو میں قدم سے قدم ملائے