مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 499 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 499

499 فرموده ۱۹۷۸ء دد دو مشعل راه جلد دوم سالانہ تربیتی کلاس ۷۹ء کا حضرت خلیفتہ اسیح الثالث نے خطبہ جمعہ میں افتتاح فرمایا۔تربیتی کلاس میں شامل ہونے والے خدام کو نصائح فرمائیں۔مکمل متن تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- مجلس خدام الاحمدیہ ہر سال ایک تربیتی کلاس منعقد کیا کرتی ہے۔آج سے اس سال کی تربیتی کلاس شروع ہورہی ہے۔مجھ سے انہوں نے یہ خواہش کی تھی کہ میں افتتاح کروں عصر کے بعد اس کلاس کا۔ان سے تو میں نے معذرت کر دی۔پھر مجھے خیال آیا کہ اس کلاس کا افتتاح اس خطبہ میں کر دوں اور یہ اس لئے کہ زیادہ گرمی میں میں تکلیف محسوس کرتا ہوں۔کیونکہ ماضی میں کئی بار مجھ پر لو لگنے کا حملہ ہوا جس کو انگریزی میں ہیٹ سٹروک کہتے ہیں اور اس کے بعد سے گرمی میری بیماری بن چکی ہے۔چند دنوں سے گرمی کا ہم سے پیار شدت اختیار کر گیا ہے اور رات کو واپڈا ہم سے روٹھ گئی تھی اور بہت سے گھرانے۔شاید سینکڑوں کی تعداد میں ایسے ہیں جو پنکھا استعمال کرتے ہیں۔مجھے بتایا گیا کہ ان کو بہت تکلیف اٹھانی پڑی رات کو۔ایک دوست کہنے لگے کے آج آپ کے خطبہ جمعہ میں بہت سے دوست سور ہے ہو نگے کیونکہ رات کو انہیں جاگنا پڑا ہے۔مگر میرا ایسا خیال نہیں۔اس لئے کہ اس وقت میں اپنے ان بچوں کی کلاس کا افتتاح کر رہا ہوں اس خطبہ میں اور ان سے میں اپنے نہایت ہی پیاروں کی پیاری باتیں کرنا چاہتا ہوں یعنی اللہ تعالیٰ کی باتیں جو ہمارا محبوب اور مقصود اور معبود ہے اور اس عظیم ہستی اور خدا کے محبوب کی باتیں (یعنی محمد ﷺ کی ) جنہوں نے خدا کے پیار کو بھی حاصل کیا۔انتہائی پیار کو کہ کسی اور انسان نے خدا کی محبت کے لحاظ سے اس سے بلند مقام حاصل نہیں کیا اور اتنا بڑا احسان کیا نوع انسانی پر کہ خد تعالیٰ کے پیار کے حصول کی تمام راہیں انسان پر آپ نے کھول دیں۔یہ زمانہ آپ کے ایک غلام کا زمانہ ہے یہ زمانہ محمد عا کے ایک پیارے شاگرد۔روحانی فرزند۔آپکے ایک غلام ایک ایسے پیار کرنے والے کا زمانہ ہے جس نے اپنی ساری زندگی محمد ﷺ میں فنا ہو کر گزاری تا کہ آپ کے دین کو استحکام ہو اور اللہ تعالیٰ ایسے سامان پیدا کرے کہ دین اسلام ساری دنیا میں الہی وعدوں کے مطابق غالب آئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دو بنیادی سبق ہمیں دیئے ہیں اور ان دو بنیادی اسباق کی طرف میں اپنے نو جوانوں کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔