مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 393
دوم فرموده ۱۹۷۳ء 393 دومشعل خدا کی طرف ہے لیکن دعا کا ایک روایتی طریق ہے۔اس کے مطابق اب میں دعا کروادیتا ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس اجتماع سے بھی زیادہ سے زیادہ برکات حاصل کرنے کی توفیق عطا کرے اور اللہ تعالیٰ ربوہ کی پاک فضا سے پاکیزگی کے حصول کی توفیق عطا کرے اور اللہ تعالیٰ آپ کے نفوس اور آپ کی روحانیت ہر دو میں بہت برکت ڈالے اور اللہ تعالیٰ آپ کو محمد اللہ ( جو دنیا کے محسن اعظم تھے ) کے نقوش پر چل کر ایک محسن وجود بنائے اور دنیا اپنی آنکھوں سے دیکھے اور دنیا کا ذرہ ذرہ اس بات پر گواہ ہو کہ آپ دکھ پہنچانے کے لئے نہیں بلکہ سکھ پہنچانے کے لئے پیدا کئے گئے ہیں اور دنیا نے آپ سے بہت کچھ لیا۔آپ نے دنیا سے کچھ نہیں لیا۔یہ چیز ہے جو کامیاب ہوتی ہے اور انشاء اللہ ہوگی۔آؤ دعا کر لیں ! (روز نامه الفضل ۲۲ دسمبر ۱۹۷۳ء)