مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 325 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 325

د فرموده ۱۹۷۲ء 325 و مشعل راه جلد دوم لئے مثلا کنویں سے لگا کر کھنچتے ہیں۔یانالی کواونچا کر کے اونچے کھیتوں میں پانی پہنچاتے ہیں۔لیکن خدا کی پر شان ہے کہ سمندر کی سطح سے جو مقام انتیس ہزارفٹ اونچا تھا خدا تعالیٰ نے ایسا انتظام کیا وہاں تک سمندر کا پانی پہنچا دیا۔سمندری پانی سے بخارات بنائے اور پھر ان کو ہواؤں سے اڑایا وہاں سردی پیدا کر دی اور پھر ان کو جمایا برف کی شکل میں۔اور پھر یہ پانی سورج کی گرمی سے پہاڑی نالوں اور دریاؤں کے ذریعہ اپنی والدہ یعنی سمندر کی گود کی طرف بڑھنا شروع ہو گیا۔اور اس عرصہ میں وہ لوگ جو مقامی طور پر ماں سے دور تھے ان تک ماں کا دودھ پہنچادیا۔یعنی پانی زندگی کا حصہ بن گیا۔آپ یہ سوچیں کہ جس سمندر نے انتیس ہزار فٹ کی بلندی کو بھی اپنے پانی سے محروم نہیں رکھا وہ سمندر اس شخص کو اپنے پانی سے کیسے محروم رکھے گا جو اس کے کنارے پر کھڑا ہوا ہے۔کیا محروم کرے گا ؟ عقل کہتی ہے نہیں۔پس محمد ﷺ نے جو روحانی سمندر ہیں ان سے تو یہ فیض رسانی بدرجہ اولیٰ مسلم ہے۔یہ سمندر تو کچھ کھارے پانی کے ہیں۔کچھ میٹھے پانی کے ہیں۔لیکن وہ تو اتنا لذیذ اور ٹھنڈا اور سرور پیدا کرنے والا اور روحانی لذتوں اور جسمانی لذتوں اور آرام کے سامان پیدا کرنے والا سمندر ہے۔پس جو روحانی سمندر ہے۔جس سمندر نے جو زمانی طور پر سب سے دور تھا۔صرف آدم جو ہم کہہ سکتے ہیں انتیس ہزار فٹ سے بھی زمانی طور پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ زیادہ دور تھے۔چنانچہ جس طرح ظاہری سمندر سے ہمالیہ کی سب سے اونچی چوٹی تک آپ نے پانی پہنچادیا۔اس طرح آنحضرت کا فیضان حضرت آدم علیہ السلام تک پہنچانے کی ہدایت یہی دی گئی تھی کہ حضرت محمد ﷺ کو قبول کرنے کے لئے انسانیت کو تیار کرو۔اور یہ محمد اللہ کا ہی پانی تھا۔جو آدم کو دیا گیا۔جتنا وہ برداشت کر سکتے تھے۔اور یہ محمد کا روحانی زندگی بخش پانی تھا۔جو حضرت نوح اور حضرت موسی علیہ السلام کو دیا گیا پس کتنا بے وقوف ہے وہ شخص جو یہ تو کہتا ہے کہ حضرت محمد ﷺ کے روحانی حیات بخش پانی نے حضرت آدم اور ان کی قوم کو زندہ کیا اور اس زمانہ میں آدم کو نبی بنادیا اور پھر نوح کو نبی بنادیا۔ایک معنی میں امتی نبی خلافت کا ایک اور سلسلہ ہے اس میں سارے نبی امتی نبی ہی بنتے ہیں۔ہم مستقل کہتے ہیں کہ وہ اور معنی کے لحاظ سے ہیں یہ ایک اور معنی کے لحاظ سے ایک تسلسل ہے۔پس اتنا ہی سمجھ لو کہ ایک اور معنی کے لحاظ سے یہ تسلسل ہے۔اور حضرت محمد اللہ کے اس روحانی زندگی بخش پانی نے نوح کو نبی بنا دیا۔اور پھر موسیٰ کو بنا دیا پھر عیسی کو نبی بنادیا۔یہ چند گنتی کے نام ہیں۔ہمارے علماء کہتے ہیں کہ ایک لاکھ بیس ہزار انبیاء صلى الله بنا دیے۔محمد ﷺ کے حیات بخش پانی نے زندگی بخش پانی نے اتنے نبی بنادیئے اور وہ قوم جو اس روحانی سمندر کے کنارے خیمہ زن ہوگئی اور اپنے ڈیرے ڈال لئے۔لوگ کہتے ہیں وہ اس روحانی سمندر سے حصہ نہیں لے سکتی اگر ہزار ہا سال پہلے یہ پانی آدم کو امتی نبی بنا سکتا ہے تو یہی پانی ام محمد یہ میں تیرہ سو سال کے بعد محمد ے کے عاشق جس سے زیادہ کسی نے محمد مے سے پیار نہیں کیا اس کو کیسے نبی نہیں بنا سکتا۔یہ تو روحانی افاضہ ہے۔ہزار ہا سال پہلے جس سمندر کے پانی نے بخارات اُڑا کر اور اللہ تعالیٰ کے حکم سے زمانی ہوا ؤں کو زمانے کے لحاظ سے