مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 295 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 295

295 فرمودہ ۱ ۱۹۷ء دومشعل راه جلد دوم پیدا نہیں ہوتا بلکہ ہمارے دل میں یہ خواہش پیدا ہوتی ہے کہ سارے انگریز مسلمان ہو جائیں۔محمد علی اللہ کا کلمہ پڑھنے لگ جائیں اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی الوہیت کے عقیدہ کو ایک غیر معقول بات سمجھتے ہوئے چھوڑ دیں اور آنحضرت ﷺ کے عشق میں سرشار ہو کر اللہ تعالیٰ کے قدموں میں جا کر اپنا سر رکھیں اور پھر خالی محسن کامل کی حیثیت سے جس طرح وہ ایک وقت میں ظالم کامل کی حیثیت میں دنیا میں چھائے تھے اب محسن کامل کی حیثیت میں غیر مسلم دنیا میں چھا جائیں یہ ہماری خواہش ہے۔یہ خواہش نہیں ہے کہ وہ پھر سے ظالم و سفاک بن جائیں۔پس یہ سات arrows (امیروز ) ہیں یہ سات نشان ہیں جو نشان دہی کر رہے ہیں کہ ان راستوں پر چلو، یہ صفات اپنے اندر پیدا کرو، پھر خدا تعالیٰ تمہیں کمزور ہونے کے باوجود مظلوم ہونے کے باوجود ظالم بننے سے بھی بچائے گا اور ظلی محسن کا مل بھی بنادے گا۔غلبہ اسلام اور خدام الاحمدیہ کے فرائض اب اس وقت جو ہماری نسل ہے یعنی خدام الاحمدیہ جس میں اطفال اور خدام شامل ہیں یعنی جن کی سات سال سے لے کر چالیس سال تک کی عمر ہے اس پر بڑی ذمہ داریاں ہیں۔اس وقت افق انسانیت پر غلبہ اسلام کی سعائیں جن کی نگاہیں تیز ہیں انہیں ابھرتی نظر آ رہی ہیں۔جن کی نگاہیں ذرا کمزور ہیں وہ آج نہیں تو کل دیکھ لیں گے۔لیکن ہمارے اوپر بڑی زمہ داریاں ڈالی گئی ہیں۔ہمیں اخلاقی لحاظ سے ذہنی لحاظ سے اور جسمانی لحاظ سے ہر وقت چوکس رہنا چاہئیے۔مدثر کے معنی یہی ہوں گے۔وہ گھوڑا کون ہے جس کی پیٹھ پر آپ نے سوار ہونا ہے اور وہ تیار ہے اور جسے آپ نے خوب کھلا پلا کر تیار رکھا ہوا ہے کہ عرب کے گھوڑے کی طرح نوسو میل بغیر پانی پنے سفر طے کر لے۔وہ گھوڑا علم کا گھوڑا ہے۔وہ گھوڑا اخلاق کا گھوڑا ہے۔وہ گھوڑا خدا تعالیٰ کی رحمتوں کو جذب کرنے کا گھوڑا ہے۔جسے ہم تمثیلی زبان میں گھوڑا کہتے ہیں۔اس کے اوپر آپ نے سوار ہونا ہے محمد ﷺ کے اخلاق کو لے کر محمد علﷺ کو جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے علوم سکھائے گئے ہیں ان کو لے کر اور جو نور آپ کو دیا گیا ہے اس نور کی بھریاں بھر کر (اگر اس نور کی بھریاں بھری جاسکیں اور آپ اس کو سمجھ جائیں) آپ نے دنیا کے پاس جانا ہے۔اس سے لینے کے لئے نہیں بلکہ اسے دینے کے لئے آپ نے جانا ہے اس کام کے لئے آپ کو تیار ہونا چاہئیے۔خدا کرے ہماری ساری دعائیں اور ہماری حقیر کوششیں کامیاب ہوں اور پینسل جو اس وقت ہمارے دلوں میں فکر پیدا کر رہی ہے ووہ خدا تعالیٰ کی رحمتوں کو ہم سے زیادہ حاصل کرے ہم سے کم حاصل نہ کرے۔دعا کی تحریک الله اب پھر ہم دعا کر لیتے ہیں۔پھر میں جاؤں گا آپ اپنے کام جاری رکھیں۔موقعہ ملاتو پھر بھی شاید آ جاؤں ویسے گرمی ابھی مجھے تکلیف دیتی ہے۔اسی واسطے میں پندہ منٹ لیٹ ہو گیا تھا بہت دعائیں کریں۔کیونکہ اللہ تعالیٰ