مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 294 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 294

فرموده ۱۹۷۱ء 294 د و مشعل راه جلد دوم طاقت ہے اتنی تیاری کر لو یہ یاد رکھیں احمدی بھی یاد رکھیں ! خدا مجھے اور آپ کو یہ نہیں فرما تا کہ اپنی طاقت سے زیادہ دنیا میں اسلام کو غالب کرنے کے لئے تیاری کر و خدا تعالیٰ مجھے اور آپ کو یہ بشارت دے رہا ہے کہ جتنی تمہاری طاقت ہے جب تم اس کے مطابق تیاری کر لو گے تو اسلام کو غالب کرنے کے لئے اس طاقت کے علاوہ اس سے بہت زیادہ بلکہ کروڑ ارب کھرب گنا زیادہ طاقت کی ضرورت ہے وہ میں دوں گا اور اس طرح اسلام غالب آ جائے گا۔پس آنحضرت علی مظلوم تھے مگراللہ تعالیٰ کے احکام پر چل کر محسن کامل بن گئے اس محسن کامل ﷺ کے نقش قدم پر چل کر مسلمان پہلے زمانہ میں مظلوم سے ظالم نہیں بنابلکہ مظلوم سے ظانی محسن کامل بنا۔حضرت بلال اور صحابہ کرام کی مثال اب حضرت بلال رضی اللہ عنہ یا دوسرے صحابہ کرام جن پر سرداران مکہ اپنے غرور اور تکبر کے نتیجہ میں ظلم کیا کرتے تھے۔اس وقت جس وقت وہ تپتی ہوئی ریت کے اوپر لٹائے جاتے اور ان کے اوپر پتھر رکھے جاتے تھے تو وہ اتباع احکام شریعت کی بہترین مثال قائم کرتے تھے۔پھر خدا نے اسی بلال پر اتنا احسان کیا کہ وہی بلال جو مظلومیت کی حالت میں تپتی ہوئی ریت کے اوپر پڑا ہوتا تھا اس کے جھنڈے کے نیچے سرداران مکہ اپنی زندگیوں اور اپنی عزتوں کی حفاظت کے لئے جمع کئے گئے کتنے بڑے احسان کے قابل بنادیا۔بلال کو حضرت نبی کریم ﷺ کا یہ بھی احسان ہے کہ آپ نے دنیا کو یہ سبق دیا کہ دیکھو بلال جیسا غلام اور دُنیا کا دھتکارا ہوا جب میری محبت میں رہ کر اور قرآن کریم پر عمل کر کے خدا تعالیٰ کی محبت کا پالیتا ہے تو اُس کی قوت احسان اتنی بڑھ جاتی ہے کہ مکہ کے سرداران کو بھی اس کے جھنڈے تلے پناہ لینی پڑتی ہے اس میں یہ سبق بھی تھا کہ اسلام پر چلو گے تو خانی محسن کامل بن جاؤ گے جیسا کہ حضرت بلال تھے اور جیسا کہ اُس زمانہ میں ہزاروں دوسرے صحابہ ظلی محسن کامل بنے۔پھر اُس وقت ساری معروف دنیا پر احسان کیا۔اسی طرح دنیا میں انسان کے ساتھ چکر چلتا ہے۔آسمانی فیصلہ اور جماعت احمدیہ کا فرض اب پھر آسمانوں پر یہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ اسلام از سر نو اسی شان اور شوکت اور اُسی تر و تازگی کے ساتھ دنیا میں دیکھا اور پایا جائے گا اور دنیا پر احسان کرنے والا ہوگا جس طرح پہلے زمانہ میں تھا یہ آسمانی فیصلہ ہے زمینی طاقتیں اسے روک نہیں سکتیں یہ ضرور پورا ہوگا۔لیکن یہ آسمانی فیصلہ مجھ پر اور آپ پر بہت سارے فرض بھی عائد کر رہا ہے۔خدا تعالیٰ نے نشان دے دیئے ہیں arrows (آمروز) لگے ہوتے ہیں کہ یہ راستہ ہے تمہارے ظلی محسن کامل بنے کا۔ایک احمدی کے دل میں جب یہ خیال پیدا ہوتا ہے کہ مثلاً سارا انگلستان احمدی مسلمان ہو جائے تو یہ اس واسطے نہیں ہوتا کہ پھر انگلستان افریقی ممالک میں اس امپریلزم کا ظلم ڈھائے۔یہ ہمارے دل میں خیال