مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 199 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 199

199 فرموده ۱۹۶۹ء د مشعل راه جلد دوم دد اللہ تعالیٰ زمین و آسمان کا نور ہے اللہ تعالیٰ کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:- خدا زمین و آسمان کا نور ہے۔وہی تمام فیوض کا مبدء اور تمام انوار کا علت العلل اور تمام رحمتوں کا سرچشمہ ہے۔اس کی ہستی حقیقی تمام عالم کی قیوم اور تمام زیروز بر کی پناہ ہے۔( براہین احمدیہ صفحه ۱ ۱۸ حاشیه ) اسی طرح آپ ایک اور جگہ فرماتے ہیں:۔بات یہی سچ ہے کہ جب تک زندہ خدا کی زندہ طاقتیں انسان مشاہدہ نہیں کرتا شیطان اس کے دل سے نہیں نکلتا اور نہ کچی تو حید ان کے دل میں داخل ہوتی ہے اور نہ یقینی طور پر خدا کی ہستی کا قائل ہوسکتا ہے اور یہ پاک اور کامل تو حید صرف آنحضرت ﷺ کے ذریعہ سے ہی ملتی ہے۔پھر آپ فرماتے ہیں:۔(حقیقۃ الوحی صفحه ۱۱۸) ” فاسق اور بدکاروہی ہے جو خدا تعالیٰ سے مغفرت نہیں مانگتا کیونکہ جب کہ ہر ایک سچی پاکیزگی اُسی کی طرف سے ملتی ہے اور وہی نفسانی جذبات کے طوفانوں سے محفوظ اور معصوم رکھتا ہے۔تو پھر خدا تعالیٰ کے راستباز بندوں کا ہر یک طرفہ العین میں یہی کام ہونا چاہیئے کہ وہ اس حافظ اور عاصم حقیقی سے مغفرت مانگا کریں۔۔۔۔روحانی سرسبزی کے محفوظ اور سلامت رہنے کے لئے یا اس سرسبزی کی ترقیات کی غرض سے حقیقی زندگی کے چشمہ سے سلامتی کا پانی مانگنا یہی وہ امر ہے جس کو قرآن کریم دوسرے لفظوں میں استغفار کے نام سے موسوم کرتا ہے“۔(نورالقرآن نمبر ا صفحه ۲۷۔۲۸) عظمتوں غرض حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تمام گردو غبار کو دور کر کے قرآن عظیم کو اس کی تمام عظ کے ساتھ جماعت اور ساری دُنیا کے سامنے پیش کیا۔اسلام کو تمام خوبیوں اور کمالات کے ساتھ اور فیوض اور برکات کے ساتھ دُنیا کے سامنے رکھا اور فرمایا کہ یہ سب زندگی اس سر چشمہ سے ہے جس نے اس سارے عالمین کو پیدا کیا ہے اور اس نور کے یہ انوار اور اس قادر کی قدرتوں کو ظاہر کرنے والا یہ پاک وجود اور اس سلام کے مضمون کے سمندروں کی موجوں کو اپنے صفحات میں لپیٹے ہوئے یہ قرآن عظیم ہے جو تمہاری اصلاح کے لئے آیا