مسیح کشمیر میں — Page 116
116 میں اس کی وفات کا فیصلہ کروں گا۔میرے خیالات میری ذات تک محدودر ہیں گے ، میں ان کا افشا نہیں کروں گا۔“ اس روایت سے ظاہر ہے کہ اہل کلیسیا بعض مصلحتوں کی بناء پر صحیح روایت بتلانے سے گریز کرتے ہیں مگر اسکے مضمرات سے اندازہ ہو جاتا ہے کہ مریم کے بیابان میں ہجرت والی روایت کے قائل ہیں ، جہاں خدا کی طرف سے اس کیلئے ایک جگہ تیار کی گئی تھی۔کاشغر میں مزار مریم ایک امریکی سیاح مسٹر رورک نے "Heart of Asia" نام سے 1929ء میں ایک کتاب لکھی ہے جو وسط ایشیا کے حالات پر مشتمل ہے۔یہ کتاب نیو امرا لائبریری (امریکہ ) کی طرف سے رورک میوزیم پریس نیو یارک سے شائع ہوتی ہے وہ اس کتاب میں لکھتے ہیں : "About six miles from Kashgar is the MIRIAM MAZAR, They so called Tomb of the Holy Virgin, mother of Christ۔" (P۔69) ترجمہ: کاشغر سے تقریباً چھ میل کے فاصلہ پر " مریم مزار کے نام سے ایک مقبرہ موجود ہے یہ مقدس کنواری مسیح کی ماں کا مقبرہ کہلاتا ہے۔بائیبل میں لکھا ہے کہ بنی اسرائیل ارض صین یعنی چین میں آباد ہیں۔(یسعیاہ باب 49 آیت 12 ) سو بہت ممکن ہے کہ حضرت مسیح مع والدہ کا شغر کے علاقہ میں تبلیغ کی غرض سے آئے ہوں اور حضرت مریم نے دوران سفر وفات پائی اور کاشغر کے قریب دفن ہوئیں۔تاریخ کے مطابق قدیم زمانہ میں کاشغر کشمیر میں شامل تھا اور وہاں بنی اسرائیل آباد تھے جن کی تبلیغ کیلئے حضرت مسیح بچ گئے ہوں گے۔والاخر وهو انا ليا الحمد لله رب العالمين