مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 54
مصالح العرب۔جلد دوم جناب جمال عبدالناصر صدر جمہوریہ متحدہ عرب کو پیغام حق 42 42 جناب جمال عبدالناصر دورہ بھارت کے دوران 5 اپریل 1960ء کو مدراس تشریف لائے۔جماعت احمد یہ مدر اس نے انہیں خوش آمدید کہا اور اُن کی خدمت میں تبلیغی مکتوب اور سلسلہ کی طرف سے شائع شدہ عربی انگریزی لٹریچر ارسال کیا۔مولانا شریف احمد صاحب امینی ان دنوں احمدیہ مسلم مشن مدراس کے انچارج تھے۔جمال عبد الناصر کولکھا جانے والا مکتوب انگریزی میں تھا جس کا ترجمہ درج ذیل کیا جاتا ہے۔بسم اللہ الرحمن الرحیم احمدیہ مسلم مشن اسلامک سنٹر مدراس نمبر 14 5 اپریل 1960ء عزت مآب جمال عبدالناصر صدر جمہوریہ متحدہ عرب نزیل راج بھون۔مدراس برادر اسلام! السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاته عالیجناب کی شہر مدراس میں تشریف آوری پر ہم جماعت احمدیہ کی طرف سے خوش آمدید کہتے ہوئے آپ کی خدمت میں اھلا و سھلا مرحبا کا تحفہ پیش کرتے ہیں۔صدر محترم ! احمدیہ تحریک آپ کے لئے کوئی عجیب وانوکھی چیز نہیں۔اس کی شاخیں اکناف عالم میں پھیلی ہوئی ہیں۔اور آپ کے وطن عزیز جمہور یہ متحدہ عرب میں بھی قائم ہیں۔آئمکرم کی ہمارے وطن ہندوستان میں تشریف آوری اپنے اندر کس قدر اہمیت رکھتی ہے اس سے قطع نظر کرتے اور اُفق سیاسیات سے بالا ہوتے ہوئے ہماری نظریں اُس گرانبها خدمت پر پڑ رہی ہیں جو دنیائے عرب نے مذہب اسلام کے ذریعہ انسانیت اور تہذیب کی انجام دی ہے۔باقی نیا تو آپ کی شخصیت میں صرف مصر کی سیاسی آزادی، جمہوریہ عرب میں اصلاحات ملکی ، اور معرکہ سویز کی فتحیابی کو دیکھ رہی ہے۔مگر ہماری نگاہیں آپ کی ذات میں مستقبل میں اسلام کی سر بلندی اور دنیائے عرب کی ترقی کو دیکھ رہی ہیں۔مگر ہمارے اس ” مقصد اعلیٰ“ کا حصول اُس