مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 50 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 50

مصالح العرب۔۔۔جلد دوم ”فلسفة الأصول الإسلامية الذى قمت بنشره وأرجو أن ينتفع الناس بالكتب القيمة وفقنا الله جميعا وسدد خطابا والله أكبر والعزة للعرب القاهرة في 1958/5/11ء رئيس الجمهورية جمال عبدالناصر ترجمہ: - جماعت احمدیہ کے نمائندے کے نام صدر جمال عبدالناصر کا خط۔الحصنى۔40 40 دمشق میں جماعت احمدیہ کے نمائندے السید منیر اکھنی نے متحدہ عرب جمہوریہ کے صدر جمال عبدالناصر کی خدمت میں اپنی جماعت کی بعض کتب ارسال کی تھیں جس پر صدر موصوف نے مندرجہ ذیل جواب مکتوب لکھا: بسم اللہ الرحمن الرحیم السيد منير الحصنى الاحمدی بعد از آداب میں آپ کا شکر گزار ہوں کہ آپ نے مجھے اپنی کتابیں ”المودودی فی الميزان‘ اور الشيخ الاكبر محى الدين ابن عربی و بقاء النبوة “ بھجوائی ہیں۔اسی طرح فلسفة الأصول الإسلامية “ بھی جو آپ نے شائع کی ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ عوام ان قابل قدر کتابوں سے فائدہ اٹھائیں گے۔خدا ہم سب کو نیکیوں کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں راستی پر قائم رکھے۔والله أكبر والعزة للعرب۔القاهره رئیس الجمہوریہ جمال عبدالناصر سعودی شہزادہ فہد الفیصل مسجد مبارک ہیگ میں ( از الفضل 17 جولائی 1958 ء صفحہ 2 دسمبر 1958ء میں اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ہالینڈ مشن کی شہرت اور تبلیغ کا ایک غیر معمولی اور بابرکت موقع پیدا کر دیا اور وہ یہ کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے لارڈ میئر پرنس فہد الفیصل ہالینڈ کی سیاحت کے دوران مسجد مبارک ہیگ میں بھی تشریف لائے۔ان