مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page viii of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page viii

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم عرض حال فیصلہ کیا گیا اور پھر خدا تعالیٰ کے فضل اور اسکی خاص مدد سے جہاں مواد میسر آتا گیا وہاں گاہے گا ہے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی دعا، شفقت اور راہنمائی خاص برکتوں کا پیش خیمہ ثابت ہوئی۔اور ایک قسط سے شروع ہونے والا یہ مضمون محض خدا کے خاص فضل اور حضور انور کی نظر شفقت کی برکت سے آج تک جاری ہے۔اس سارے مواد کو بنیادی طو پر دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، حصہ تاریخ اور حصہ سیرت۔حصہ تاریخ کی دو جلدیں ہیں جن میں سے یہ دوسری جلد قارئین کرام کی خدمت میں اس دعا کے ساتھ پیش ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے اور اس خاکسار کو بھی اپنی جناب میں قبول فرماتے ہوئے اپنی مغفرت اور رحمت کی رداء میں چھپالے، آمین۔مواد کی فراہمی اور اسے کتابی شکل میں تیار کرنے میں بہت سے بزرگان اور احباب نے مدد وراہنمائی فرمائی ہے، دعا کی غرض سے ذیل میں ان کے اسماء گرامی درج کئے جاتے ہیں : استاذی المکرم میر محمود احمد ناصر صاحب سابق پرنسپل جامعہ احمدیہ، سید عبد الحی شاه صاحب مرحوم ناظر اشاعت ربوه ، مکرم نصیر احمد قمر صاحب مدیر الفضل انٹرنیشنل ، مکرم منیر الدین شمس صاحب، مکرم عبد المومن طاہر صاحب ، مکرم مبشر احمد ایاز صاحب، مکرم اسفند یار منیب صاحب، مکرم نوید احمد سعید صاحب، مکرم محمود احمد منیر صاحب، مکرم میرانجم پرویز صاحب ، مکرم شیخ مسعود احمد صاحب، مکرم طارق خلیل صاحب، مکرم طارق حیات صاحب اور انکی اہلیہ عائشہ طارق صاحبه، مکرم تنویر احمد صاحب ، مکرم محمد داؤد ظفر صاحب اور مکرم ڈاکٹر نعیم الجابی صاحب اسی طرح خاکسارا اپنی اہلیہ مکرمہ شازیہ نورین صاحبہ کا بھی اس فہرست میں بطور خاص ذکر کرنا چاہتا ہے جنہوں نے اس کام کی انجام دہی میں خاکسار کا بھر پورساتھ دیا۔فَجَزَاهُمُ اللَّهُ جَمِيعًا أَحْسَنَ الْجَزَاءِ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ خاکسار محمد طاہر ندیم مربی سلسلہ عربک ڈیسک اسلام آباد ٹلفورڈ 30 جولائی 2012ء